دہلی میں اتوار کو دو اہم سیاسی واقعات رونما ہوئے۔ پہلے دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق وزیر سیاحت کیلاش گہلوت نے عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی اور اروند کیجریوال پر کئی سنگین الزامات عائد کیے۔ دوسری جانب بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کِراڑی سے دو بار کے رکن اسمبلی انل جھا نے بی جے پی کو خیر باد کہہ کر عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
Published: undefined
انل جھا کی شمولیت پر اروند کیجریوال نے ان کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا اور انہیں پوروانچل کا ایک بڑا لیڈر قرار دیا۔ کیجریوال نے کہا، ’’انل جھا نے دہلی کی ہر بستی میں زبردست کام کیا ہے اور پوروانچل کے لوگوں کو ایک باوقار زندگی دی ہے۔ بی جے پی بتائے کہ انہوں نے دہلی میں پوروانچل کے لوگوں کے لیے کیا کیا؟‘‘
Published: undefined
عآپ میں شمولیت کے بعد انل جھا نے کہا، ’’پوروانچل کے لیے اگر کسی نے حقیقی طور پر کام کیا ہے تو وہ اروند کیجریوال ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں انہوں نے پینے کا صاف پانی ہر گھر تک پہنچایا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ انل جھا بی جے پی کی ٹکٹ پر 2008 اور 2013 میں کِراڑی سے اسمبلی انتخابات جیت چکے ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف کیلاش گہلوت نے استعفیٰ دیتے ہوئے عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو خط لکھا، جس میں انہوں نے کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کیلاش گہلوت کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ آج کا دن عام آدمی پارٹی کے لیے خوشی اور غم کا ملا جلا لمحہ رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined