دہلی کے تغلق آباد واقع جنگلاتی علاقے میں واقع سَنت روی داس مندر، ڈی ڈی اے کے ذریعہ منہدم کیے جانے کے بعد ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہے۔ سَنت روی داس کے عقیدت مندوں کے لیے یہ خبر انتہائی خوش کن ہے کہ اب وہاں از سر نو مندر کی تعمیر ہوگی۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے جس میں اس کی تعمیر کے لیے 400 گز زمین دینے کی بات کہی گئی ہے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے کچھ شرائط کے ساتھ مندر کی 400 اسکوائر گز زمین حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کو سونپنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر مہر لگا دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یہاں کوئی بھی تجارتی سرگرمی کو منظور نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی عدالت نے مرکزی حکومت کو 6 ہفتے کے اندر ایک کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا ہے جو پورے تعمیری کام کی دیکھ ریکھ کرے گی۔ اس دوران مرکزی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ وہ مندر کے لیے الاٹ کی جانے والی زمین کا رقبہ بڑھائے گی۔
Published: undefined
اس سے قبل 9 اگست کو سپریم کورٹ نے تغلق آباد علاقہ میں واقع مندر تعمیر کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم کے بعد 10 اگست کو ڈی ڈی اے نے روی داس مندر منہدم کر دیا تھا۔ مندر کے انہدام کے بعد علاقے میں ماحول کافی کشیدہ ہو گئے تھے۔ گرو روی داس کے مریدوں نے ڈی ڈی اے کے ذریعہ کی گئی کارروائی کی سخت مخالفت کی تھی اور مندر دوبارہ تعمیر کے لیے تحریک شروع کر دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز