نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے رام لیلا میدان میں آج کسانوں کی مہاپنچایت ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق رام لیلا میدان میں کسانوں کے جمع ہونے کی وجہ سے دہلی کے مختلف حصوں میں ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔ پولیس نے مسافروں کو وسطی دہلی کی طرف جانے والی سڑکوں سے بچنے کے لیے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
Published: undefined
راجدھانی دہلی کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں گھر سے نکلنے سے پہلے ایک بار ضرور دیکھ لینا چاہیے کہ جس راستے سے آپ نکل رہے ہیں اس کا رخ تو نہیں موڑ دیا گیا یا اس راستے پر ٹریفک جام ہونے کا امکان تو نہیں ہے۔
گوتم بدھ نگر پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ راجدھانی دہلی میں کسانوں کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر نوئیڈا-دہلی روٹس پر جام کا مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
پولیس نے کہا کہ دہلی سے متصل ضلع کی تمام سرحدوں پر ناکہ بندی کر کے دہلی پولیس اور نوئیڈا پولیس کی طرف سے سختی سے جانچ کی جائے گی، جس کی وجہ سے نوئیڈا-دہلی سرحدی راستے پر گاڑیوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں یہ راستہ ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک) انیل یادو نے کہا کہ پریشانی کی صورت میں ڈرائیور ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں اور تکلیف سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز