قومی راجدھانی میں اولڈ راجندر نگر علاقہ کے کوچنگ سینٹر راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سرکل میں بارش کا پانی بھرنے سے تین طلباء کی موت کے معاملے میں فیڈریشن آف صدر بازار ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے پیر کو دہلی کے تاجروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
Published: undefined
صدر بازار ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر پرمجیت سنگھ پما اور فیڈریشن کے صدر راکیش یادو کی قیادت میں منعقدہ اس احتجاج میں دہلی میں پانی جمع ہونے اور اس سے ہونے والے حادثات اور نقصانات کو اہم مسئلہ بنایا گیا۔ صدر بازار کے قطب روڈ چوک پر منعقدہ اس مظاہرے میں سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے راجندر نگر کوچنگ سنٹر سانحہ کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ دہلی جل بورڈ اور ایم سی ڈی کی لاپرواہی کی وجہ سے ہر روز صدر بازار میں بارش کا پانی دکانوں کے اندر داخل ہو جاتا ہے اور دکانداروں کو بھاری نقصان ہوتا ہے۔مظاہرین نے بازار میں جگہ جگہ پڑے کچرے پر جھاڑو لگاکر یہ ظاہر کیا کہ ایم سی ڈی کی جانب سے کسی قسم کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اولڈ راجندر نگر کوچنگ سینٹر میں جس طرح سے یہ حادثہ ہوا وہ بہت تکلیف دہ ہے۔ اس کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ ایسے حادثات افسران کی غفلت کا نتیجہ ہیں۔
Published: undefined
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دہلی کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی صحیح طریقے سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی دکانوں کے اندر چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے شارٹ سرکٹ جیسے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور تاجروں کو لاکھوں روپے کے سامان کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ افسران اور لیڈر صدر بازار میں کسی حادثے کا انتظار کر رہے ہیں تب ہی وہ کارروائی کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined