دہلی کے روہنی علاقہ میں خود کو کوریئر بوائے بتا کر دو غنڈوں نے دن کے اجالے میں لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔ خود کو کوریئر والا بتا کر دو غنڈے ایک ریٹائرڈ سائنسداں کے گھر میں گھس گئے۔ اس کے بعد ان لوگوں نے میاں بیوی کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔ وہاں سے تقریباً دو کروڑ نقد روپے اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
Published: undefined
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہ معاملہ روہنی کے پرشانت وہار کے ایف بلاک کا ہے۔ جہاں شیبو سنگھ اپنی اہلیہ نرملا کے ساتھ اپنے گھر میں رہتے ہیں۔ جمعہ کو دو پہر میں جب دونوں میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے تب دو غنڈے جو خود کو کوریئر والا ظاہر کر رہے تھے، گھر میں گھس کر لوٹ کو انجام دیا۔ جس کی جانکاری متاثرین اپنے بیٹے کو دی جو دہلی میں ہی ان سے الگ رہتے ہیں۔ ان کے بیٹے نے اس کی جانکاری پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے فوری طور پر جانچ شروع کر دی۔ دونوں متاثرین کو میڈیکل جانچ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
اس بارے میں ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ گھر میں گھسنے کے بعد انہوں نے دونوں میاں بیوی کو بندوق کے نوک پر باندھ دیا۔ جب ریٹائرڈ سائنسدان نے اس کی مخالفت کی تو غنڈوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ مجرمین کو پکڑنے کے لئے پولیس کی 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سبھی کے بیان درج کر لئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کے فوٹیج کی مدد سے بھی غنڈوں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز