نئی دہلی: مغل بادشاہ اکبر کے نورتنوں میں سے ایک فوجی کمانڈار عبد الرحیم خانخاناں (1556-1627) کے نظام الدین علاقہ میں واقعہ مقبرہ کو مرمت کے بعد سیلانیوں کے لئے کھول دیا گیا۔ اس تاریخی عمارت کی مرمت کا کام آغا خان ٹرسٹ فار کلچر اور انٹرگلوب فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے۔
Published: undefined
عبدالرحیم خان خاناں کا مقبرہ قومی راجدھانی دہلی کے نظام الدین علاقہ میں 16 ویں صدی کی متعدد تاریخی عمارتوں میں سے ایک ہے۔ اس کی حفاظت اور بحالی کی منصوبہ بندی سال 2014 میں شروع ہوئی تھی۔ اس منصوبہ بندی کا مقصد رحیم کی وراثت اور شاعری کی ثقافتی بحالی شامل تھی۔
Published: undefined
مرکزی سیاحت اور ثقافت کے وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل 17 دسمبر یعنی آج رحیم کے مقبرہ پر رحیم کی یومِ پیدائش کی اختتامی تقریب کی صدارت کریں گے۔ مغل فن تعمیر پر مشتمل رحیم کا مقبرہ تاج محل کے ڈیزائن کا تعارف کراتا ہے۔ مقبرہ کا اندرونی حصہ سرخ بلو پتھر اور سنگ مرمر سے بنا ہوا ہے۔ یہ مقبرہ آثار قدیمہ کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور عالمی وراثت ہمایوں کے مقبرہ کے پاس موجود ہے۔
Published: undefined
آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے سی ای او رتیش نندا نے کہا، ’’رحیم کے مقبرہ پر مرمت کا کام عوامی-نجی اشتراک سے ممکن ہوا ہے۔ یہ محض ایک عمارت کی ہی بحالی نہیں ہے بلکہ ثقافت کے علمبردار رحیم کی قبر کے وقار کو بھی بحال کیا گیا ہے۔ 1750 دنوں کے کام کے بعد اس عمارت کی عظمت کو بحال کیا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined