نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں واقع ایک آزاد تھنک ٹینک سینٹر فار پالیسی ریسرچ (سی پی آر) کے ٹھکانے پر محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے چھاپہ مارا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ سی پی آر پر یہ کارروائی ہریانہ، مہاراشٹرا اور گجرات میں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں سے وابستہ ہے۔ دراصل، محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے بدھ کی صبح سے ہی 20 سے زیادہ رجسٹرڈ مگر غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کے سلسلہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس اہلکار دوپہر کے وقت سی پی آر کے چانکیہ پوری میں واقع دفتر پر پہنچے تھے۔ تاہم تھنک ٹینک کی جانب سے تاحال چھاپہ ماری کے تعلق سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق ماہر تعلیم پرتاپ بھانو مہتا ایک زمانہ میں سی پی آر کے سربراہ رہ چکے ہیں، جو کہ بی جے پی حکومت کے بڑے ناقد رہے ہیں۔ فی الحال سی پی آر کے گورننگ بورڈ کی چیئرپرسن میناکشی گوپی ناتھ ہیں۔ ماہر سیاسیات گوپی ناتھ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں درس و تدریس انجام دیتی تھیں اور دہلی کے لیڈی شری رام کالج کی پرنسپل رہ چکی ہیں۔ اس کی صدر اور چیف ایگزیکٹو یامنی ائیر ہیں۔ جبکہ سینٹر کے بورڈ ممبران میں سابق خارجہ سکریٹری شیام سرن اور آئی آئی ایم کے پروفیسر راما بیجاپورکر شامل ہیں۔
Published: undefined
فنڈنگ کے بارے میں تھنک ٹینک نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے ایک غیر منافع بخش سوسائٹی کے طور پر تسلیم کئے جانے کے سبب، اس ادارے کو دیئے جانے والے مالی تعاون پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ سی پی آر مختلف فاؤنڈیشنز، کارپوریٹ امداد، حکومتوں اور کثیر جہتی ایجنسیوں سمیت مختلف گھریلو اور بین الاقوامی ذرائع سے گرانٹ حاصل کرتی ہے اور اس کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
Published: undefined
جہاں تک سیاسی جماعتوں کی غیر قانونی فنڈنگ کے مبینہ تعلق کا تعلق ہے، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، بھارت میں 2,858 پارٹیاں ہیں جنہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں خود کو رجسٹر کرایا ہے، جن میں سے 2,796 ناقابل شناخت ہیں۔
Published: undefined
سال 1973 میں قائم کردہ سی پی آر خود کو ایک ایسا آزاد ادارہ قرار دیتا ہے، جو تحقیق کے لیے وقف ہے اور اعلیٰ معیار کی اسکالرشپ، بہتر پالیسیوں اور انڈیا میں زندگی کو متاثر کرنے والے مسائل کے بارے میں جامع عوامی گفتگو میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز