قومی خبریں

دہلی: سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ، بڑھتی فضائی آلودگی کے سبب آتشی حکومت نے اٹھایا قدم

وزیر اعلیٰ آتشی نے جانکاری دی ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے دفاتر 8.30 بجے سے شام 5 بجے تک، مرکزی حکومت کے دفاتر 9 بجے سے 5.30 بجے تک اور دہلی حکومت کے دفاتر 10 بجے سے 6.30 بجے تک ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>آتشی  / ’ایکس‘&nbsp;@AtishiAAP</p></div>

آتشی / ’ایکس‘ @AtishiAAP

 

دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے جمعہ کے روز راجدھانی میں سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس قدم کے ذریعہ گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ٹرافک کی بھیڑ اور اس سے متعلق آلودگی کو کم کرنے کے لیے دہلی میں سرکاری دفاتر کے وقت میں تبدیلی کی جائے گی۔ ٹریفک کی بھیڑ اور اس سے متعلق آلودگی کو کم کرنے کے لیے دہلی بھر کے سرکاری دفاتر میں الگ الگ وقت پر کام ہوگا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں جانکاری دی ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن دفاتر کی ٹائمنگ صبح 8.30 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، جبکہ مرکزی حکومت کے دفاتر کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے شام 5.30 بجے تک اور دہلی حکومت کے دفاتر کی ٹائمنگ صبح 10 بجے سے شام 6.30 بجے تک ہوگی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں لگاتار فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بڑھتی آلودگی کے پیش نظر جمعہ کی صبح 8 بجے سے راجدھانی میں گریپ کا اسٹیج 3 نافذ کر دیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی پر لگام لگانے کے لیے کئی اصول بھی بنائے گئے ہیں۔ دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ راجدھانی خطہ دہلی میں 106 اضافی کلسٹر بسیں چلائی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی زیادہ میٹرو ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔ میٹرو روزانہ کے مقابلے تقریباً 60 اضافی چکر لگائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • مہاراشٹر میں پی ایم مودی کی ریلی پوری طرح فلاپ، مہایوتی کا داخلی جھگڑا سامنے آیا: کانگریس