دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں رام لیلا کا منچن ہو رہا تھا۔ اسی دوران راون کے بھائی کمبھ کرن کا کردار ادا کر رہے اداکار کو اچانک سینے میں درد ہوا اور وہ وہیں بیٹھ گیا۔ اسے فوراً نزدیک کے اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مہلوک کا نام وکرم تنیجا (59 سال) ہے، جو مغربی وِہار کا رہنے والا تھا۔ اس سال شاردیہ نوراتر کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے جب رام لیلا میں کوئی کردار ادا کر رہے اداکار کی موت ہوئی ہو۔
Published: undefined
پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ 11 اکتوبر تقریباً 11 بجے مہلوک وکرم ساوتری نگر رام لیلا، مالویہ نگر میں کمبھ کرن کا کردار ادا کا رہا تھا کہ اچانک اسے سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ شروعات میں اسے آکاش اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے پی ایس آر آئی اسپتال ریفر کر دیا گیا اور علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس سلسلے میں کنبہ کے اراکین کے بیان درج کر لیے گئے ہیں جہاں ان کی موت پر کوئی شبہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 11 بجے کا ہے۔ ایسا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 59 سالہ وکرم تنیجا کی موت حرکت قلب بند ہو جانے سے ہوئی۔ افسر نے کہا کہ ان کے کنبہ کے بیان درج کر لیے گئے ہیں، انہیں کسی بھی گڑبڑی کا شک نہیں ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے شاہدرہ علاقے میں نوراتر کے موقع پر رام لیلا کے منچن کے دوران 'رام' کا کردار ادا کر رہے اداکار کی موت ہو گئی تھی۔ انہیں بھی سینے میں ہی درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد فوراً اسپتال میں پہنچایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔ مرنے والے کی پہچان سوشیل کوشک کی شکل میں ہوئی تھی جو کہ وشو کرما نگر علاقے کے رہنے والے تھے۔ سوشل پیسے سے پراپرٹی ڈیلر تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز