نئی دہلی: دہلی حکومت کی جانب سے یورو 4 معیار کی پرائیویٹ اور ٹیکسی کے طور پر چلنے والی ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جس سے دہلی کے ٹیکسی اور ٹورسٹ ٹرانسپورٹرز ناراض ہیں اور ان کی ایسوسی ایشن نے دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔
Published: undefined
دہلی کی ٹیکسی اور ٹورسٹ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کا موسم دن کے وقت بھی ٹھیک رہتا ہے، اس کے باوجود دہلی حکومت نے تیسری بار دہلی-این سی آر میں تمام ڈیزل یورو 4 پرائیویٹ کاروں، ٹیکسیوں اور ٹیمپو ٹریولرز پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔
Published: undefined
دہلی ٹیکسی انڈ ٹورسٹ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن میں کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت ان کے ساتھ امتیازی رویہ اپناتی ہے، پچھلی بار بھی حکومت نے آلودگی میں بہتری اور اے کیو آئی میں کمی کی وجہ سے بڑے یورو 2 ڈیزل ٹرکوں کے دہلی میں داخلہ کی اجازت دے دی تھی لیکن ان کی یورو 4 ڈیزل ٹیکسیوں اور ٹیمپو ٹریولر پر پابندی جاری رکھی تھی۔
Published: undefined
ایسوسی ایشن نے کہا ’’ہمیں لگتا ہے کہ دہلی حکومت کا گاڑیاں بنانے والوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے۔ کیونکہ ہماری گاڑی، جو آلودگی کے تمام پیرامیٹرز پر صحیح ہے، وہ اسے بھی کباڑ میں بیچ کر نئی گاڑی خریدنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ان پرائیویٹ گاڑیوں کو چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والوں کا کیا بنے گا؟ دہلی حکومت ان کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہی۔‘‘
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یورو 2 لائٹ کارگو، چھوٹے ٹرک اور ڈیزل کے بڑے ٹرک دہلی این سی آر میں آزادانہ چل رہے ہیں۔ ان ٹرکوں کی تعداد بے پناہ ہے جو رات بھر دہلی میں گھومتے اور گزرتے نظر آ جائیں گے لیکن ان کی چھوٹی کاروں کو چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined