قومی خبریں

دہلی: آئی اے ایس کوچنگ بیسمنٹ حادثہ کے خلاف طلباء میں سخت ناراضگی، سڑکوں پر احتجاج

اس واقعے کے خلاب طلباء کا غصہ پھوٹ پڑا ہے، جس کا مظاہرہ انہوں نے راجندر نگر اور کرول باغ میٹرو اسٹیشن کے باہر کیا۔ ان جگہوں پر بڑی تعداد میں طلباء نے جمع ہو کر حکومت و انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں ایک کوچنگ سینٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے 3 طلباء کی موت کا معاملہ شدت اختیار کر تا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے خلاب اب طلباء کا غصہ پھوٹ پڑا ہے، جس کا مظاہرہ انہوں نے راجندر نگر اور کرول باغ میٹرو اسٹیشن کے باہر کیا۔ ان جگہوں پر بڑی تعداد میں طلباء نے جمع ہو کر حکومت و انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق کرول باغ میٹرو اسٹیشن کے باہر احتجاج کے دوران طلباء نے ’وی وانٹ جسٹس‘ کے نعرے لگائے۔ طلباء سڑک جام کیا۔ احتجاج کرنے والے طلباء کو سڑک سے ہٹانے میں پولیس کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ احتجاج کرنے والے طلباء کو پولیس کے ذریعے حراست میں بھی لیے جانے کی خبر ہے۔ ایسا ہی احتجاج طلباء نے راجندر نگر میں بھی کیا۔ یہاں بھی سیکڑوں کی تعداد میں جمع ہوکر طلباء نے حکومت و انتظامیہ کی اس لاپرواہی کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔

Published: undefined

اس درمیان دہلی کے وزیر آتشی نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قصورواروں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ اس کے علاوہ دہلی کی میئر شیلی اوبرائے نے بیسمنٹس میں بغیر اجازت و بغیر حفاظتی اقدام کے چلنے والے تمام کوچنگ کلاسیز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اولڈ راجندر نگر میں واقع مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کروانے والے راؤ آئی اے ایس کوچنگ کلاسیز کے بیسمنٹ میں شدید بارش سے پانی بھرجانے سے تین طالب علموں کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے خلاف لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس کے خلاف کانگریس کے لیڈران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے انتظامیہ کی لاپراوہی قرار دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined