راجدھانی دہلی کے کشن گڑھ تھانہ علاقہ کے بیر سرائے کی ریڈ لائٹ پر ہفتہ کی رات ایک کار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بونٹ پر لٹکا کر کافی دور تک گھسیٹا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی کے بونٹ پر لٹکے ہوئے ہیں۔ اس دوران کار سوار نہ تو اپنی رفتار کم کرتا ہے اور نہ ہی کار روکتا ہے۔
Published: undefined
دہلی پولیس نے اس حادثہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کو شام میں 7:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار اے ایس آئی پرمود اور ہیڈ کانسٹیبل شیلیش چوہان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کاٹ رہے تھے۔ تبھی ایک تیز رفتار گاڑی نے ریڈ لائٹ جمپ کی۔
Published: undefined
ٹریفک اہلکاروں نے ریڈ لائٹ جمپ کرنے والے کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا۔ پہلے تو کار سوار نے گاڑی روکی، لیکن جیسے ہی پولیس اہلکار نے اسے گاڑی سے باہر آنے کو کہا۔ تبھی اچانک کار سوار نے گاڑی چلا دی، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کار کو روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار نے اپنی کار چلا دی اور دونوں پولیس اہلکار بونٹ پر تقریباً 20 میٹر تک گھسٹتے رہے۔ اس کے بعد ملزم کار سوار تیز رفتار سے کار چلا کر فرار ہو گیا۔
Published: undefined
دہلی پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیق کے بعد جس گاڑی کا نمبر سامنے آیا ہے۔ وہ وسنت کُنج علاقہ میں کسی جئے بھگوان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ پولیس آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور وائرل ویڈیو کی بنیاد پر ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز