قومی خبریں

راجیہ سبھا سے بھی پاس ہوا دہلی سروسز بل، کیجریوال نے کہا 'یہ چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کی کوشش ہے'

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ سیاہ قانون جمہوریت کے خلاف ہے، پورا ملک سمجھ رہا ہے کہ اس بل کے ذریعہ سے کیسے آپ دہلی کے لوگوں کے ووٹ کی طاقت کو چھین رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راجیہ سبھا</p></div>

راجیہ سبھا

 

راجدھانی دہلی میں اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور پوسٹنگ کے حقوق طے کرنے والا بل دہلی حکومت سروس امینڈمنٹ بل-2023 آج راجیہ سبھا سے بھی پاس ہو گیا۔ آج ایوان میں بحث کے بعد دیر شام ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن کی سخت مخالفت کے باوجود بل 102 کے مقابلے 131 ووٹوں سے پاس ہو گیا۔ اس بل کے پاس ہونے پر اروند کیجریوال نے پہلا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے چور دروازے سے اقتدار ہتھیانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

Published: undefined

یہ بل پہلے ہی جمعرات کو لوک سبھا سے پاس ہو چکا ہے۔ اب اس بل پر صدر جمہوریہ کی مہر لگنی باقی ہے جس کے بعد یہ بل قانون بن جائے گا۔ اس سے قبل آج راجیہ سبھا میں بحث کے بعد ووٹنگ کرانے کے لیے پہلے اراکین پارلیمنٹ کو مشین سے ووٹنگ کا طریقہ سمجھایا گیا۔ لیکن تھوڑی دیر بعد ہی نائب چیئرمین نے اعلان کیا کہ مشین میں کچھ خرابی ہے اس لیے ووٹنگ پرچی کے ذریعہ کرائی جائے گی۔

Published: undefined

راجیہ سبھا سے بل پاس ہونے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ سیاہ قانون جمہوریت کے خلاف ہے، جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ اگر جمہوریت کمزور ہوتی ہے تو ہمارا ہندوستان کمزور ہوتا ہے۔ پورا ملک سمجھ رہا ہے کہ اس بل کے ذریعہ سے کس طرح آپ دہلی کے لوگوں کے ووٹ کی طاقت کو چھین رہے ہیں۔ دہلی کے لوگوں کو غلام اور بے بس بنا رہے ہیں۔ ان کی حکومت کو مسترد کر رہے ہیں۔ میں آپ کی جگہ ہوتا تو کبھی ایسا نہیں کرتا۔ اگر کبھی ملک اور اقتدار میں انتخاب کرنا ہوا تو ملک کے لیے سو اقتدار قربان۔ اقتدار تو کیا، ملک کے لیے سو بار اپنی زندگی بھی قربان۔

Published: undefined

اس سے قبل آج راجیہ سبھا میں بل پر بحث ختم ہونے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے جواب دیا۔ اس دوران امت شاہ نے کہا کہ بل کے ایک بھی التزام سے، پہلے جو انتظام تھا، جب اس ملک میں کانگریس کی حکومت تھی، اس انتظام میں ذرہ برابر بھی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ وہ ثبوت دیں گے کہ یہ بل کسی بھی زاویے سے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined