نئی دہلی: دہلی کے جعفرآباد تھانہ علاقہ میں ایک ہی گھر سے چار لاشیں ملنے سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں اور دو کمسن بچیاں شامل ہیں، متوفین کی شناخت اسرار احمد (40) فرہین(35) یشیکا(12) اورعنایا(11) کے طور پر ہوئی ہے۔ مبینہ طور پر سبھی کی موت گولی لگنے کے بعد واقع ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ اسرار 4 سال قبل سعودی عرب سے وپس آیا تھا جہاں وہ گھڑیوں کا کاروبار کرتا تھا۔ یہ خاندان جعفرآباد کی گلی نمبر30/9 امام باڑے والی گلی میں چار منزلہ مکان میں رہائش پذیر تھا، اسرار کے والدین گراؤنڈ فلور پر رہتے تھے، اس کے چھوٹے بھائی کا خاندان پہلی منزل پر رہتا تھا جس کی بیوی کا انتقال کچھ روز پہلے ہوگیا تھا جبکہ دوسری منزل پر متوفی خاندان رہائش پذیر تھا۔
Published: undefined
پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ اسرار احمد نے پہلے اپنی بیوی اور دونوں لڑکیوں کو گولی ماری جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق اسرار احمد جینس کی پینٹ بنانے کا کاروبار کرتا تھا جس میں اس کو غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے وہ کافی پریشان تھا۔ اس معاملہ میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسرار احمد کے دو بیٹے گھر کے باہر موجود تھے مگر اس نے ان دونوں کو کوئی نقصان نہیں پہچایا، ایسی صورتحال میں اسرار احمد نے اپنی بیوی اور دونوں بیٹیوں کا قتل کیوں کیا، پولیس اس کی جانچ کر رہی ہے۔
Published: undefined
معاملہ کی تفتیش کی نگرانی کر رہے ڈی سی پی (نارتھ ایسٹ) سنجے کمار سین نے بتایا کہ شمال مشرقی دہلی کے جعفرآباد علاقے میں ایک 40 سالہ کاروباری نے پہلے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کا قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی، جبکہ دو بیٹے بچ گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ممبئی میں اس کا جینس کی پینٹ کا کاروبار ہے جس میں اس کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا تھا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ معاملہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز