کورونا کے مسلسل کیسوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی میں یکم ستمبر سے نویں سے بارہویں جماعت تک کے اسکول، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور کالج کھولے جائیں گے۔
Published: undefined
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے اس معلومات کوشیئر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اور ملک بھر میں کورونا کے معاملات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس طرح تجارتی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کی گئی تھیں اسی طرح تعلیمی سرگرمیاں بھی مرحلہ وار شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی رضامندی کے بغیربچوں کو اسکول آنے پر مجبور نہیں کیاجائے گا۔ اسکولوں میں سماجی دوری پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور اس کے لیے ہدایات جاری کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے کے تجربات کی بنیاد پر دیگر کلاسوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ جمعہ کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ دہلی میں مرحلہ وارطریقے سے اسکول کھولے جائیں گے۔
Published: undefined
ایک ٹویٹ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا، "کورونا کے کم ہوتے ہوئے معاملات کے درمیان پوری احتیاط کے ساتھ اب دہلی میں آہستہ آہستہ اسکول کھولے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کی تعلیم کے نقصان کو کم کیا جا سکے۔ ہمیں زندگی کو دوبارہ پٹری پر لانا ہے اور بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں کا خیال رکھنا ہے۔
Published: undefined
ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ اسکولوں کے بندرہنے کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال میں بچوں کی تعلیم کاکافی نقصان ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم کبھی بھی آف لائن تعلیم کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ جو تعلیم اسکولوں میں ہو سکتی ہے وہ گھر پر نہیں کی جا سکتی۔ لہذا آج ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے دہلی میں سماجی دوری اور کورونا سے متعلق تمام پروٹوکول کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں تک کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ اس عمر کے تمام کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ تمام کالج اور یونیورسٹیاں بھی کھلیں گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں بلانے سے پہلے ان کے والدین کی منظوری لی جائے گی۔ والدین کی اجازت کے بغیر بچوں کو اسکول جانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ نیز تمام تعلیمی سرگرمیاں بلینڈڈ طریقے سے آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی جاری رہیں گی۔ جلد ہی اسکول کھولنے کے لیے حکومت کی طرف سے ایک گائیڈ لائن جاری کردی جائے گی۔
Published: undefined
نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے 98 فیصد اساتذہ اور باقی اسٹاف کو کم از کم ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکولوں کے بیشتر اساتذہ اور عملے کو بھی ویکسین لگی گئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کی جانب سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے والدین سے ای میل کے ذریعے تجاویز مانگی گئی تھیں، جس میں 70 فیصد سے زائد والدین کا خیال تھا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنا چاہیے۔ دوسرے والدین نے بھی مرحلہ وار اسکول کھولنے کے لیے تجاویز بھیجی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined