2020 میں پیش آئے دہلی فسادات کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے آج دہلی کی ایک عدالت نے سونو نامی ملزم پر 5000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کی سماعت سے متعلق تاریخ پہلے سے طے تھی اور سبھی ملزمین کو لازمی طور پر حاضر رہنے کو کہا گیا تھا، پھر بھی سونو کی غیر موجودگی ناقابل فراموش ہے۔ عدالت نے ملزم (کے وکیل) کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ سماعت کی تاریخ مقرر ہونے کے باوجود ملزم امرناتھ یاترا پر نکل گیا اور عدالت کو اس کی خبر تک نہیں دی، یہ رویہ قطعی مناسب نہیں ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ملزم پر 5000 روپے کا جرمانہ تب عائد کیا، جب سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے اس کی پیشی سے چھوٹ کی عرضی لگائی۔ ملزم سونو گوکل پوری تھانہ حلقہ میں ہوئے فساد میں ملزم ہے اور اس وقت اس کے کیس میں ٹرائل چل رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سی اے اے-این آر سی کے خلاف 2020 میں شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں فساد ہو گیا تھا۔ اسی معاملے میں ایک مقدمہ گوکل پوری تھانہ پولیس نے درج کیا تھا۔ اس کیس میں مجموعی طور پر چھ ملزمین ہیں۔ بدھ کے روز اس معاملے میں ایڈیشنل سیشن جج پلتسیہ پرماچل کی عدالت میں سماعت ہو رہی تھی۔ اس دوران معاملے کے پانچ ملزمین تو حاضر ہوئے، لیکن ایک ملزم کی طرف سے اس کے وکیل نے غیر حاضری کی عرضی لگاتے ہوئے پیشی سے چھوٹ کے لیے استدعا کی۔ وکیل نے بتایا کہ ملزم اس وقت امرناتھ یاترا پر ہے اس لیے عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتا۔
Published: undefined
ملزم سونو کے وکیل کی دلیل سن کر جج ناراض ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ ملزم کی امرناتھ یاترا کا منصوبہ اچانک تو نہیں بنا ہوگا، یقیناً قصداً ملزم کے ذریعہ یہ حرکت کی گئی ہے۔ چونکہ پہلے سے سماعت کی تاریخ طے تھی اور اس تاریخ پر سبھی ملزمین کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیا تھا، اس لیے سبھی کو حاضر رہنا تھا۔ اس وقت ثبوتوں پر بحث چل رہی ہے، ایسے میں ملزم کی غیر حاضری کی وجہ سے کارروائی رخنہ انداز ہوئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس کی جانکاری کے باوجود ملزم عدالت کو بتائے بغیر ہی مذہبی یاترا پر نکل گیا جو ناقابل برداشت ہے۔
Published: undefined
اپنے فیصلے میں عدالت نے انڈر لائن کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملزم کی یہ یاترا قبل سے مقرر تھی۔ ایسے میں عدالت کسی حال میں ملزم کی غیر حاضری کے اسباب کو قبول کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔ عدالت کی کارروائی رخنہ انداز ہونے پر مجسٹریٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ملزم پر 5000 روپے کا جرمانہ لگایا اور آئندہ کے لیے سخت ہدایت دی۔ ساتھ ہی عدالت نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزم سے پوچھا ہے کہ اس حرکت کے لیے کیوں نہ اس کی ضمانت کو رد کر دیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined