قومی خبریں

دہلی والوں کو بارش کے بعد ملی راحت، مانسون سے پہلے پھر ستائے گی ہیٹ ویو

مغربی ڈسٹربنس اور خلیج بنگال سے آنے والی نچلی سطح کی مشرقی ہواؤں کی وجہ سے دہلی میں گرمی کی لہر کے حالات ختم ہو گئے ہیں۔ تاہم ویک اینڈ کے بعد ایک بار پھر گرمی کی لہر کے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش / یو این آئی

 
RAJESH KUMAR

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے کچھ حصوں میں بارش نے شدید گرمی سے کچھ راحت فراہم کی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2 ڈگری زیادہ ہے، جوکہ حالیہ دنوں کے آسمان چھوتے درجہ حرارت سے بہت کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں دہلی میں شدید گرمی سے راحت کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو مطلع کے جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسم میں یہ تبدیلیاں مغربی ڈسٹربنس اور خلیج بنگال سے آنے والی نچلی سطح کی مشرقی ہواؤں کی وجہ سے نظر آ رہی ہیں اور دہلی میں گرمی کی لہر کے حالات ختم ہو گئے ہیں۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ویک اینڈ کے بعد گرمی کی لہر ایک بار پھر لوگوں کو پریشان کر سکتی ہے۔

Published: undefined

درجہ حرارت کی بات کریں تو آج (22 جون) سے اس میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہو جائے گا۔ اگلے ہفتے کے آغاز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ تاہم دو دن بعد یعنی پیر اور منگل کو درجہ حرارت میں پھر سے کمی واقع ہوگی، یہ وہ وقت ہوگا جب دہلی میں مانسون کی آمد ہوگی۔ دہلی میں مانسون کی آمد کی عام تاریخ 30 جون ہے۔

Published: undefined

ویسے کئی بار ایسا ہو چکا ہے جب اس تاریخ (30 جون) سے بہت پہلے مانسون ملک کی راجدھانی پہنچ گیا اور کئی مرتبہ مانسون کا طویل عرصہ تک انتظار بھی کیا گیا۔ اس بار محکمہ موسمیات نے ابھی تک دہلی میں مانسون کی آمد کی کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے لیکن ماہرین اندازہ لگا رہے ہیں کہ مانسون کی آمد 30 جون کی عام تاریخ سے تھوڑا پہلے ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق دہلی اور اس کے آس پاس کے این سی آر خطے کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوئی۔ تاہم، بلدیہ حکام کے مطابق، 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ہونے والی ہلکی بارش سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک میں خلل پڑا اور درخت گرنے کے واقعات پیش آئے۔ جن علاقوں میں پانی جمع ہونے اور درخت گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ان میں قرول باغ زون، ساؤتھ زون، شاہدرہ نارتھ اور نریلا شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined