قومی خبریں

دہلی میں ریزیڈینٹ ڈاکٹرس کی آج سے ہڑتال، او پی ڈی خدمات بند رہیں گی

ڈاکٹروں کی ہڑتال ایسے وقت ہورہی ہے جب دہلی میں اومیکرون کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور خطرہ بڑھ رہا ہے ۔ دہلی میں اومیکرون کے معاملوں کی تعداد اب دس ہو گئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

دہلی میں ایک مرتبہ پھر مریضوں کی دقتوں میں اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ ریزیڈینٹ ڈاکٹروں کی تنظیم فیڈریشن آف ریزیڈینٹ ڈاکٹرس ایسو سیشن (فورڈا) نے مرکزی وزیر صحت مانسکھ مانڈویا کو خط کے ذریعہ بتا دیا تھا کہ 17 دسمبر یعنی آج سے دہلی کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈی اور ایمرجینسی خدمات بند رہیں گی کیونکہ وہ ہڑتال پر جا رہے ہیں ۔ ساتھ ہی اس تنظیم نے دوسری ریاستوں کے میڈیکل کالج کے ریزیڈینٹ ڈاکٹروں سے ہڑتال میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے بینک ملازمین پہلے سے ہی دو دن کی ہڑتال پر ہیں۔

Published: undefined

فورڈا کے مطابق یقین دہانی کرائے جانے کے ایک ہفتہ بعد بھی مرکزی حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پر ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔نیٹ پی جی کاؤنسلنگ معاملہ میں بھی ابھی مرکزی حکومت نے تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے اور اس وجہ سے ریذیڈنٹ ڈاکٹرس ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں۔واضح رہے اس سے پہلے تین دسمبر کو ڈاکٹرس نے ہڑتال کی تھی جس کی وجہ سے مریضو کو در در بھٹکنا پڑا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے پچھلی مرتبہ ایک ہفتہ چلی ہڑتال کے بعد مریضوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے فورڈا نے نو دسمبر سے ایک ہفتہ کے لئے اپنی ہڑتال پر روک لگا لی تھی اور حکومت کو کاؤنسلنگ شروع کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت دیا تھا لیکن کاؤنسلنگ شروع نہ ہونے کی وجہ سے اب تنظیم نے دوبارہ ہڑتال پر جانے کا فیصلہ لیا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹروں کی ہڑتال ایسے وقت ہورہی ہے جب دہلی میں اومیکرون کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور خطرہ بڑھ رہا ہے ۔ دہلی میں اومیکرون کے معاملوں کی تعداد اب دس ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined