نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں نئے کورونا ویرینٹ اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔ متاثرہ شخص تنزانیہ سے ہندوستان آیا تھا۔ اسے دہلی حکومت کے زیر انتظام لوک نائک جئے پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں مریض کو اومیکروں ویرینٹ کے لئے مثبت پایا گیا ہے۔ دہلی میں پہلے کیس کے ساتھ ہی ہندوستان میں اومیکرون ویرینٹ کے کل پانچ کیس ہیں۔
Published: undefined
اومیکروں ویرینٹ کے پہلے 2 معاملے کرناٹک سے رپورٹ ہوئے تھے۔ اس کے بعد تیسرا اور چوتھا کیس ہفتہ کو بالترتیب گجرات اور مہاراشٹر میں پایا گیا۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اتوار کے روز کہا کہ جینوم سیکوینسنگ کے لیے بھیجے گئے 12 نمونوں کے نتائج آ گئے ہیں۔ کل 12 میں سے صرف ایک میں اومیکروں کی تصدیق کی گئی ہے۔ مزید 11 کو عام کورونا کے لئے مثبت پایا گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر اترنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور اب تک 17 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے 17 متاثرین اور ان کے رابطہ میں آنے والے 6 افراد ایل این جے پی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن مریضوں میں اومیکروں ویرینٹ پایا گیا ہے انہیں علیحدہ آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزارت صحت کے مطابق اومیکروں سمیت تمام تشویش ناک ویرینٹوں کے لیے اقدامات عام کورونا سے ملتے جلتے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اور اٹھائے جانے والے اقدامات پہلے کی طرح ہی رہیں گے۔ وزارت نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا، ’’اپنے آپ کو بچانے کے لیے ماسک پہنیں، ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں (اگر ابھی تک ویکسین نہیں لگائی گئی ہے)، سماجی دوری برقرار رکھیں اور جتنا زیادہ سے زیادہ ممکن ہو سکے وینٹی لیشن بنائے رکھیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined