دہلی میں کورونا متاثرین کی شرح اچانک 15 فیصد پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے دہلی والوں میں تہوارسے پہلے خوف پھیل گیا ہے۔ کل ایک دن میں دہلی میں سب سے زیادہ کورونا کےمعاملہ رپورٹ ہوئے ہیں۔ دہلی کی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کل دہلی میں کورونا کے کل 7745 نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے اب دہلی میں کورونا کےکل فعال معاملوں کی تعداد 42000 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 6989 ہوگئی ہے۔ کورونا کے معاملہ بڑھنے کی ایک وجہ فضائی آلودگی ہے ۔دہلی حکومت نےہرطرح کی آتش بازی پرپابندی لگا دی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے دہلی میں کل ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6,069 رہی جبکہ اس وبا سے کل ہونے والی اموات کی تعداد 77 رہی۔اتوار کی تعداد کو جوڑنے کے بعد دہلی میں کورونا کے معاملوں کی تعداد 4,38,529ہو گئی ہے ۔واضح رہے دہلی میں ابھی تک جو لوگ صحت یاب ہوئے ہیں ان کی تعداد 3,89,683ہے اور اس وبا سے ابھی تک ہونےوالی اموات کی تعداد 6,989 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کی تیسری لہر کی پیک چل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت نے کووڈ کےمریضوں کے لئے بیڈ بڑھادئے ہیں لیکن اس میں ابھی ہوٹل اور بینکویٹ ہال کی مدد لینے کی نہ کوئی ضرورت ہےاور نہ لیا گئی ہے۔انہوں نے کہا جس طرح کیسوں میں اضافہ ہورہاہےاس سےیہ تو واضح ہےکہ دہلی میں صورتحال ابھی تک کی سب سے خراب ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیسز کی تعداد میں جلد ہی کمی آ جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز