قومی خبریں

دہلی میں ٹھنڈ، سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا

اس دوران دہلی کے لودھی روڈ، آیا نگر اور ریج کے موسمی مراکز پر کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 2.8 ڈگری سیلسیس، 2.2 ڈگری سیلسیس اور 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں سردی / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں سردی / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی کے باشندگان کے لئے جمعرات کو موسم کی سرد ترین صبح رہی اور درجہ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ اس دوران لودھی روڈ، آیا نگر اور ریج کے موسمی مراکز پر کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 2.8 ڈگری سیلسیس، 2.2 ڈگری سیلسیس اور 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ قومی راجدھانی میں صبح 5.30 بجے گھنی دھند دیکھی گئی جس کے سبب پالم میں کم سے کم حد نگاہ 25 میٹر اور صفدرجنگ میں 50 میٹر رہ گئی۔ قومی راجدھانی کی ہوا کا معیار 325 پر پی ایم 2.5 اور 195 پر درمیانے درجے میں پی ایم 10 کے ساتھ انتہائی خراب زمرے میں رہا۔

Published: undefined

ماہرین نے کہا کہ اگلے چند دنوں تک ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ پوسا میں اے کیو آئی پی ایم 2.5 ذرات 313 پر ریکارڈ کیا گیا، جو 'انتہائی خراب' زمرے میں ہے۔ لودھی روڈ پر پی ایم 2.5 ارتکاز کے ساتھ ہوا کے معیار کا انڈیکس انتہائی ناقص زمرے میں 309 اور پی ایم 10 درمیانے درجے کے تحت 184 پر رہا۔ آیا نگر میں، پی ایم 2.5 خراب زمرے میں 312 تک پہنچ گیا جبکہ پی ایم 10 درمیانے درجے میں 186 تک پہنچ گیا۔

Published: undefined

شہر کے متھرا روڈ پر ہوا کے معیار کا انڈیکس بھی انتہائی خراب زمرے میں تھا جس میں اے کیو آئی پی ایم 2.5 کے ساتھ 346 اور پی ایم 10 کی ساتھ 277 پر ریکارڈ کیا گیا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کی پیشن گوئی کے مطابق، شہر کی ہوا کا معیار بدستور خراب زمرے میں رہے گا اور پی ایم 2.5 کی سطح 336 تک اور پی ایم 10 کی سطح 216 تک پہنچ جائے گی۔ جمعہ کو شہر کی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہے گا، تاہم یہ مزید خراب ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined