ہندوستان کی راجدھانی دہلی اس وقت موسلادھار بارش کی زد میں ہے۔ راجدھانی میں آج گھنٹوں بارش ہوئی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ضرور ہو گیا، لیکن کئی علاقے زیر آب ہو گئے۔ کم و بیش راجدھانی کی 56 سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جن میں کہیں بچے نہاتے اور تیراکی کرتے نظر آ رہے ہیں، تو کہیں گاڑیاں پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ کناٹ پلیس، اکبر روڈ، منٹو برج انڈر پاس میں آبی جماؤ کا نظارہ ہمیشہ کی طرح تشویشناک ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے جانکاری دی ہے کہ کئی مقامات پر درخت گرے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر گڈھے بن گئے ہیں۔
Published: undefined
ٹریفک پولیس کے مطابق پرگتی میدان ٹنل کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یہاں بہت زیادہ پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لینا پڑا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ بیان کے مطابق ٹریفک کنٹرول روم میں ٹریفک جام، ٹریفک سگنل فیل ہونے اور سڑکیں دھنسنے کی لگاتار جانکاری سامنے آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق قرول باغ میں بارش کے بعد ایک دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے 58 سالہ خاتون کی موت ہو گئی ہے۔
Published: undefined
نوئیڈا سیکٹر 18 میں بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا ہے اور سرکوں پر کافی زیادہ ٹریفک دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بڑی اور چھوٹی گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی رہیں اور سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا دو پہیہ گاڑی چلانے والوں کو کرنا پڑا۔ آبی جماؤ کی وجہ سے ٹریفک جام ہوا اور لوگوں کو دفتر پہنچنے میں تاخیر بھی ہوئی۔ دہلی کے اکبر روڈ کا بھی نظارہ کچھ ایسا ہی ہے۔ وہاں گاڑیوں کا نصف حصہ پانی میں ڈوبا ہوا دکھائی دیا۔ کناٹ پلیس میں بیشتر لوگ پیدل چلتے اور چھاتوں کے ساتھ دکھائی دیئے، حالانکہ یہاں بھی ٹریفک کئی مواقع پر ٹریفک جام کا نظارہ دکھائی دیا۔ کچھ یہی حالت منٹو برج انڈر پاس کی بھی ہے۔ یہاں تو دہلی پولیس نے بیریکیڈنگ کر دی تاکہ لوگ کسی خطرے میں نہ پڑ جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined