قومی خبریں

دہلی: پٹرول کی 15 سال، ڈیزل کی 10 سال پرانی گاڑیوں پر پابندی

جسٹس ایم بی لوكر کی صدارت والی بیچ نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے اپنی ویب سائٹ پر پٹرول کی 15 سال پرانی اور ڈیزل کی 10 سال پرانی گاڑیوں کی تفصیلی فہرست ڈالنے کو کہا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ(این سی آر) میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے دہلی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو پٹرول کی 15 سال پرانی اور ڈیزل کی 10 سال پرانی گاڑیوں کو نہيں چلانے دینے کی ہدایت دی۔

جسٹس ایم بی لوكر کی صدارت والی بیچ نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے اپنی ویب سائٹ پر اس طرح کی گاڑیوں کی تفصیلی فہرست ڈالنے کو کہا۔ سپریم کورٹ نے آلودگی میں اضافہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ حکام سے تمام پرانی گاڑیوں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کو کہا۔

عدالت نے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کے لئے کہا ہے، جہاں لوگ دہلی میں آلودگی سے متعلق شکایت درج کرا سکیں۔ ساتھ ہی عدالت نے ٹرانسپورٹ محکمہ ن اور سی پی سی بی کو آلودگی کے سلسلے میں اشتہارات جاری کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔

دہلی این سی آر میں ہیلتھ ایمرجنسی جیسی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ سائنس کی وزارت کہتی ہے کہ 41 فیصد آلودگی تو ٹرانسپورٹ کی وجہ سے ہوتی ہے۔ عدالتی مشیر اپراجتا سنگھ نے کہا، ’’اگر سرکاری اتھارٹی نے پہلے دئے گئے علالتی حکم کا ایک چوتھائی بھی نافذ کر دیا ہوتا تو ایسی صورت حال پید نہ ہوتی۔‘‘

Published: undefined

نوئیڈا میں 40 ہزار گاڑیوں پر نظر

نوئیڈا میں آلودگی پھیلانے والی 40 ہزار سے زیادہ گاڑیاں آج سے ضبط ہوں گی۔ 3 سال میں محض 4320 گاڑیوں پر کارروائی کی گئی ہے۔ پہلے پرانی گاڑیوں کی این او سی کٹوانے کا متبادل تھا لیکن اب گاڑیوں کو سیدھے ضبط کر لیا جائے گا۔

Published: undefined

غازی آباد کی سڑکوں سے 1.23 لاکھ گاڑیاں ہٹائی جائیں گی

بڑھتی آلودگی کے پیش نظر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد غازی آباد سے ایک لاکھ 23 ہزار گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹایا جائے گا۔ ان میں سے 98 ہزار 10 سال پرانی بائیکیں ہیں، 14 ہزار پٹرول کی کاریں اور 11 ہزار ڈیزل کی گاڑیاں بھی ہیں جو 15 سے زیادہ پرانی ہو چکی ہیں۔

Published: undefined

گڑگاؤں میں 2 لاکھ گاڑیاں

گڑگاؤں کی سڑکوں پر 13 لاکھ گاڑیاں دوڑتی ہی، جن میں سے 2 لاکھ گاڑیاں ایسی ہیں جنہیں ہٹانے کی ضرورت ہے۔ آر ٹی او کا کہنا ہے کہ 10 سال پرانی ڈیزل اور 15 سال پرانی پٹرول کی کمرشیل گاڑیوں کی فہرست تیار ہے۔ اسے ٹریفک پولس کو سونپا جائے گا اور ضط کر لیا جائے گا۔

Published: undefined

دہلی میں 113 صنعتیں بند ہوں گی

دہلی پلیوشن کنٹرول کمیٹی نے زہر پھیلانے والی 113 صنعتوں کو بند کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور 1368 کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined