ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے معاملے میں دہلی پولیس کل یعنی جمعرات (15 جون) کو چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف جمعرات کی دوپہر تقریباً 12 بجے پولیس عدالت میں چارج شیٹ دے سکتی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر کے ساتھ مظاہرین پہلوانوں کی میٹنگ ہوئی تھی۔ ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کے ساتھ ہوئی اس میٹنگ کے بعد انوراگ ٹھاکر نے بتایا تھا کہ دہلی پولیس سے کیس پر 15 جون تک چارج شیٹ داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس بیان کو بھی پیش نظر رکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ پولیس کل چارج شیٹ پیش کر سکتی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان برج بھوشن سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’چارج شیٹ فائل ہو جانے دیجیے۔ مجھے فی الحال اس معاملے پر کچھ نہیں کہنا کیونکہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ مجھے فیصلے کا انتظار ہے۔‘‘ اس سے قبل اپنے بیانات میں کئی بار برج بھوشن سنگھ خود پر لگائے جا رہے سبھی الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دے چکے ہیں۔ حالانکہ کئی خاتون پہلوانوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جب تک برج بھوشن کو گرفتار نہیں کیا جاتا، وہ اپنی تحریک ختم نہیں کریں گی۔ اس تحریک میں خاتون پہلوانوں کو اپنے دیگر ساتھی پہلوانوں کا بھی بھرپور ساتھ مل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined