کسٹڈی میں موجود بدنام زمانہ ’سیریل کلر‘ کو ہوٹل میں بٹھا کر گھر سے آئی بریانی کھلانا دہلی پولس کی ٹیم کو بہت بھاری پڑ گیا ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے ملک بھر میں دہلی پولس کا مذاق بن رہا ہے۔ بات سامنے آنے کے بعد اس پوری پولس ٹیم کو معطل کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس واقعہ سے شرمسار دہلی پولس کے اعلیٰ افسران اپنے ماتحت استاد-پولس والوں کانام بتانے میں پرہیز کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ’’لکھنؤ میں تماشہ کرانے والے ہمارے پولس اہلکاروں نے ہی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ اب ان کے نام مت چھاپیے، ہم میڈیا میں نام نہیں چھپوانا چاہتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دہلی پولس تیسری بٹالین کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اپنے جیسے ہی ایک حولدار اور سپاہیوں کے ساتھ تہاڑ جیل میں بند بدنام زمانہ قاتل سہراب کو پیشی کے لیے کانپور کی عدالت میں لے کر پہنچے تھے۔ کانپور میں پیشی کے بعد ملزم کو لکھنؤ کی عدالت میں جمعرات کو پیش کرنا تھا۔
Published: undefined
لکھنؤ پہنچنے تک دہلی پولس کے جوانوں کو ملزم نے ’سیٹ‘ کر لیا۔ سیٹنگ بھی اس حد تک کی کہ جس نے دہلی پولس کو کہیں منھ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔ لکھنؤ پولس کے ایک افسر کے مطابق پولس والوں کی ملی بھگت سے کسٹڈی میں موجود سیریل لکر سہراب عیش باغ اسٹیشن کے ایک ہوٹل میں جا کر ٹھہر گیا۔ جب کہ دو دیگر کمروں مٰن کاکی کی مٹی پلید کرانے کے ارادے سے سہراب کی سیکورٹی کے لیے بھیجے گئے دہلی پولس کے داروغہ-حولدار سپاہی بھی آرام فرمانے لگے۔
Published: undefined
دہلی پولس کے جوانوں کی لاپروائی کا علام یہ تھا کہ اتنے خطرناک ملزم نے ہوٹل میں بھینجا، بیوی اور سالی کو بھی بلوا لیا۔ گھر میں بنی ’بریانی‘ بھی بیوی ہوٹل میں لے کر پہنچ گیئ۔ مطلب دہلی پولس کے مسلح جوان ہوٹل مین آنکھوں پر پٹی باندھے سوتے رہے۔ ادھر خونخوار جرائم پیشہ بیوی-سالی کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں بریانی کھا کر ملک بھر میں اپنے بہتر کام کے سسٹم کے لیے مشہور دہلی پولس کے چند جوانوں کی غلط حرکتوں کے سبب دہلی کی خاکی پر برسرعام ’خاک‘ ڈالتا رہا۔
Published: undefined
کسی طرح سے اس شاہی دعوت کی بھنک لکھنؤ پولس کو لگ گئی۔ بس پھر کیا تھا۔ لکھنؤ پولس نے معاملے کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے دہلی پولس کی عزت کا خیال نہ کر کے پہلے قانون کی رکھوالی کرنا مناسب سمجھا۔ لکھنؤ نے ناقہ ہنڈولا اور ایک دیگر تھانہ کی پولس ٹیموں نے ہوٹل پر چھاپہ مار دیا۔
Published: undefined
اچانک ریاست میں آئی اس آفت سے دہلی پولس کے لاپروا جوانوں کی گھگھی بندھ گئی۔ جب کہ ہوٹل کے دوسرے کمرے میں بیٹھا ملزم سہراب مزے سے بریانی کھاتا رہا۔ پولس ٹیموں کو کمرے میں اچانک گھسا دیکھ کر سہراب کی بیوی، سالی اور بھانجا بری طرح ڈر کر چیخ پرے۔ انھیں ڈر تھا کہ پولس سہراب کا موقع پر ہی انکاؤنٹر نہ کر ڈالے۔
Published: undefined
اُدھر اس پورے معاملے کا انکشاف ہونے سے ملک اور دنیا کو پتہ چل گیا کہ دہلی پولس پر کس حد تک یقین کیا جانا چاہیے۔ دہلی پولس کا اصلی چہرہ سامنے لانے والی تیسری بٹالین کے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے سبھی چھ داروغہ، حولدار، سپاہیوں کو گھیر کر لکھنؤ پولس تھانہ لے گئی۔ ذرائع کے مطابق اتنے خطرناک ملزم کی شاہی دعوت کرانے والی دہلی پولس کی ٹیم کو لکھنؤ پولس چاہتی تو حوالات میں ڈال دیتی، لیکن جیسے تیسے عزت کا واسطہ دے کر اور ملزم کے موقع پر ہی مل جانے کی بات کہہ کر دہلی پولس بے نقاب ہوئے ’اپنوں‘ کو صاف بچا گئی۔
Published: undefined
اُدھر جمعرات کو دہلی پولس کی تیسری بٹالین کے ڈی سی پی ہریش نے کہا کہ ’’سبھی چھ ملزموں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان سب کو دہلی بلایا گیا ہے۔ ان کی جگہ اب ملزم کو لینے کے لیے نئی ٹیم دہلی سے لکھنؤ روانہ کر دی گئی ہے۔‘‘ دہلی پولس کی مٹی پلید کرانے والے ملزم اور مشتبہ پولس والوں کے نام جب آئی اے این ایس نے پوچھے تو ڈی سی پی ہریش بولے کہ ’’نام کا کیا کرو گے؟ نام نہیں بتاؤ گا۔ بس سب معطل کر دیے گئے ہیں۔ اتنا ہی لکھ لو۔‘‘ یعنی ڈی سی پی کے لفظوں سے صاف صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ان کے ماتحتوں نے دہلی پولس کو کہیں بھی منھ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز