قومی خبریں

دہلی پولیس نے پون کھیڑا کو رائے پور کی پرواز میں سوار ہونے سے روکا، کانگریس کا احتجاج

رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس کے ساتھیوں کے ساتھ ہم سب جنرل اسمبلی کے لیے انڈیگو کی فلائٹ سے رائے پور جا رہے تھے، ہمارے ساتھی پون کھیڑا کو طیارے سے اتار لیا گیا اور اب آسام پولیس آ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی پولیس نے جمعرات (23 فروری 2023) کو کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا کو رائے پور جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ خیال رہے کہ کانگریس پارٹی کا جنرل کنونشن جمعہ سے رائے پور میں ہونے جا رہا ہے اور پون کھیڑا اس میں شامل ہونے کے لئے پرواز میں سوار ہونے جا رہے تھے۔

Published: undefined

پون کھیڑا کو رائے پور کی پرواز میں سوار ہونے سے روکے جانے پر کانگریس لیڈروں اور کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متعدد پارٹی لیڈران اور کارکنان نے قومی راجدھانی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے باہر نعرے بازی کی۔ کانگریس کا کہنا تھا کہ جس طرح ای ڈی نے پیر کو چھاپہ ماری کی تھی اسی طرح یہ کانگریس کے اجلاس میں خلل ڈالنے کی کوشش ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، پارٹی لیڈڑ رندیپ سرجے والا نے کہا ’’کانگریس کے ساتھیوں کے ساتھ ہم سب جنرل اسمبلی کے لیے انڈیگو کی فلائٹ سے رائے پور جا رہے تھے، ہمارے ساتھی پون کھیڑا کو طیارے سے اتار لیا گیا اور اب آسام پولیس آ گئی ہے۔ یہ کیسی آمریت ہے؟ امن و امان کے نام پر کسی ایک آدمی کی منمانی قابل قبول نہیں۔ ہم سب سچ کے سپاہی ہیں، حق کے لیے لڑیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined