نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک ہی دن کی کارروائی کے دوران قومی راجدھانی میں اسکولوں کے قریب چلنے والی سگریٹ کی 70 دکانوں پر چھاپہ مارا۔ ایک عہدیدار نے جمعرات کو بتایا کہ کل 31 علاقوں کی نشاندہی کی گئی جہاں پان کھوکھا/بیڑی/گٹکا فروش تعلیمی اداروں کے 100 میٹر کے اندر سرگرم اور تمباکو کی مصنوعات کی فروخت میں مصروف پائے گئے۔
Published: undefined
اسپیشل کمشنر آف پولیس (کرائم) رویندر سنگھ یادو نے کہا کہ وزارت داخلہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات کے مطابق تعلیمی اداروں کے قریب منشیات کی سمگلنگ اور تقسیم میں ملوث افراد کی شناخت اور انہیں پکڑنے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یادو نے کہا کہ یہ بھی محسوس کیا گیا ہے کہ بچوں میں منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے نہ صرف منشیات کے اسمگلروں کے خلاف بلکہ سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ (سی او ٹی پی اے) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
یادو نے کہا، "خاص طور پر اسکول کے احاطے کے قریب تمباکو کی مصنوعات یعنی پان/سگریٹ/بیڑی/گٹکا، پانواڑی/کھوکھا والے اسکول جانے والے بچوں کو بیڑی/گٹکا وغیرہ کھانے کی طرف راغب کرتے ہیں، جو کسی بھی طرح کے نشے کی لت کا آغاز ہے۔ چھوٹے بچے اور کالج جانے والے طلبا ابتدا میں ان کا استعمال کرتے ہیں اور بعد میں مہلک نشہ آور ادویات کے ساتھ سنتھیٹک ادویات کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔
Published: undefined
یادو نے کہا، ’’ابتدائی طور پر محکمہ تعلیم سے ڈیٹا لیا گیا اور مقامی تحقیقات کی گئیں۔ دہلی بھر میں کل 31 علاقوں کی نشاندہی کی گئی، جہاں تعلیمی اداروں کے 100 میٹر کے اندر دکاندار سرگرم اور تمباکو کی مصنوعات کی فروخت میں مصروف پائے گئے۔ ہم نے 31 ٹیمیں تشکیل دیں اور مذکورہ تمباکو فروشوں پر اچانک چھاپے مارے۔ کل 70 دکاندار سی او ٹی پی اے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ ان کے خلاف 70 چالان جاری کیے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined