قومی خبریں

واٹس ایپ کو ہیک کر کے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالی، ایک نائجیرین گرفتار

ڈپٹی کمشنر آف پولیس دیپک یادو کا کہنا ہے کہ یہ اپنے آپ میں ایک انوکھا معاملہ ہے، جس میں واٹس ایپ کو ہیک کرکے بینک کھاتوں سے رقم نکالی گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

دہلی پولیس نے ایک نائجیرین شہری کو گرفتار کیا ہے جو واٹس ایپ کو ہیک کرنے اور بینک کھاتوں سے رقم نکالنے میں ملوث ایک بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے۔

Published: 21 Nov 2021, 6:41 AM IST

نئی دہلی کے ضلع پولیس کمشنر دیپک یادو نے ہفتہ کو بتایا کہ ملزم اوکوودیری پاسکل (40) کو بنگلورو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے 20,000 روپے اور جرم میں استعمال ہونے والے سات اے ٹی ایم کارڈ اور چار موبائل سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

Published: 21 Nov 2021, 6:41 AM IST

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ یہ معاملہ بین الاقوامی سائبر فراڈ سے متعلق ہے، جس کے تحت پورے ملک میں سینکڑوں دیگر بے گناہ لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔

Published: 21 Nov 2021, 6:41 AM IST

مسٹر یادو نے کہا کہ رنگلال جمودا نامی شخص نے 5 نومبر کو تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ متاثر نے الزام لگایا کہ 2 نومبر کو واٹس ایپ کے فیچر کو اپ گریڈ کرنے کے نام پر نامعلوم موبائل نمبر سے اس کے نمبر پر ایک میسج آیا تھا۔ میسج میں چھ ہندسوں کا کوڈ بھیجا گیا، اسے موبائل فون میں ڈالنے سے موبائل کی اسکرین سیاہ ہوگئی اور کام کرنا چھوڑ دیا۔ اس کے بعد ہیکر نے مختلف بہانوں سے ان کے رشتہ داروں کو فیڈرل بینک اور آئی ڈی بی آئی بینک کے اکاؤنٹس میں رقم بھیجنے کے لیے پیغامات بھیجے۔ بینک اکاؤنٹ میں رقم آتے ہی ملزمان مختلف اے ٹی ایم کارڈز کی مدد سے اس سے رقم نکال لیتے تھے۔

Published: 21 Nov 2021, 6:41 AM IST

انہوں نے بتایا کہ تلک مارگ اور ضلع کے خصوصی عملہ کی ٹیم نے ملزم کو 16 نومبر کو بنگلورو سے گرفتار کیا۔ ٹرانزٹ تحویل میں لینے کے بعد پولیس اسے جمعہ کو دہلی لے آئی۔ اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ملزم اوکووڈیری پاسکل کو آٹھ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

Published: 21 Nov 2021, 6:41 AM IST

نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر یادو کا کہنا ہے کہ یہ اپنے آپ میں ایک انوکھا معاملہ ہے، جس میں واٹس ایپ کو ہیک کرکے بینک کھاتوں سے رقم نکالی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کے پیچھے بین الاقوامی سطح پر کئی لوگ ملوث ہیں۔

Published: 21 Nov 2021, 6:41 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Nov 2021, 6:41 AM IST