دہلی کے دوارکا اسمبلی حلقہ میں پیر کے روز ایک روڈ شو کے دوران دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر پمفلٹ پھینکے گئے۔ اروند کیجریوال اور ان کے روڈ شو کی لوگوں نے مخالفت کی۔ پمفلٹ میں موجودہ رکن اسمبلی کو ہٹانے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ پمفلٹ میں کیجریوال سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ ’’ونے مشرا نے اس سیٹ کے لیے آپ کو کتنے روپے دیے؟‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے دوارکا سیٹ پر لال بہادر شاستری کے پوتے آدرش شاستری کی جگہ ونے کمار مشرا کو ٹکٹ دے دیا ہے۔ ونے مشرا، مہابل مشرا کے بیٹے ہیں۔ ٹکٹ نہیں ملنے پر شاستری کانگریس میں چلے گئے اور اسی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر وہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
آدرش شاستری نے 2015 کے الیکشن میں عآپ کی ٹکٹ پر 59.08 ووٹ حاصل کر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ پمفلٹ میں لکھا تھا ’’دوارکا کی عوام پوچھتی ہے کہ مشرا نے کتنے روپے دیے تھے؟ کیجریوال واپس جاؤ۔‘‘ ایک دیگر پمفلٹ میں لکھا تھا ’’دوارکا نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مشرا کی ضمانت تک ضبط ہو جائے گی۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کیجریوال دہلی میں لگاتار اپنے امیدواروں کے حق میں روڈ شو کر رہے ہیں۔ پیر کے روز انھوں نے پالم اور دوارکا میں روڈ شو کیا۔ دہلی میں 8 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے اور 11 فروری کو نتیجہ سامنے آئے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined