انتخابی کمیشن نے ملک کے 16ویں صدر کے لیے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخاب کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیوں نے اپنی سرگرمی بڑھا دی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی اس تعلق سے سرگرم نظر آ رہی ہیں جو 15 جون کو دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں اپوزیشن کے وزرائے اعلیٰ اور لیڈران کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ میں حصہ لیں گی۔
Published: undefined
ممتا بنرجی کے ذریعہ بلائی گئی مشترکہ میٹنگ کے لیے 22 لیڈروں کو خط لکھا گیا ہے۔ ان میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان، کانگریس صدر سونیا گاندھی، آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو شامل ہیں۔
Published: undefined
ان کے علاوہ سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ، سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو، این سی پی سربراہ شرد پوار، آر ایل ڈی چیف جینت چودھری، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا، نیشنل کانفرنس سربراہ فاروق عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ محبوبہ مفتی، شرومنی اکالی دل چیف سکھبیر سنگھ بادل، سکم ڈیموکریٹک فرنٹ چیف چاملنگ اور آئی یو ایم ایل سربراہ کے ایم قادر محی الدین شامل ہیں۔
Published: undefined
اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں حزب مخالف لیڈر ملکارجن کھڑگے نے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے کو لے کر ممتا بنرجی اور ڈی ایم کے، سی پی آئی، سی پی آئی ایم اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined