قومی خبریں

دہلی نیائے یاترا: ’کیجریوال جیسے لیڈران نے مفت وعدوں کے ذریعہ دہلی والوں کو دھوکہ دیا‘، دیویندر یادو

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ عوام کے درمیان کانگریس کی بڑھتی مقبولیت بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران دہلی میں گندگی پر اظہارِ فکر کرتے ہوئے دیویندر یادو</p></div>

’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران دہلی میں گندگی پر اظہارِ فکر کرتے ہوئے دیویندر یادو

 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ’دہلی نیائے یاترا‘ کے گیارہویں دن صبح ایک نئے جوش کے ساتھ ’کرتویہ پتھ‘ پر چلتے ہوئے عوام کو انصاف دلانے کا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے آج یاترا کی شروعات شاہدرہ اسمبلی حلقہ میں ای بلاک سیماپوری سے شروع کی۔ پرچم کو سلامی دینے کے بعد نیائے جنگجو رنویر سنگھ نے دیویندر یادو کو آئین کی کاپی بطور تحفہ پیش کر ایک نئی مثال قائم کی۔

Published: undefined

آج ’دہلی نیائے یاترا‘ شاہدرہ اسمبلی، کرشنا نگر اسمبلی اور لکشمی نگر اسمبلی میں نکالی گئی۔ یاترا سے جڑنے کے لیے جگہ جگہ بنے اسٹیج پر دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو اور نیائے جنگجوؤں کا استقبال کیا گیا۔ ہر اسٹیج سے یاترا کے ساتھ سینکڑوں کانگریس کارکنان کے ساتھ بڑی تعداد میں دہلی کی عوام بھی جڑتی دکھائی دی۔ عوام کی شرکت سے دہلی نیائے یاترا ہر قدم پر مضبوط ہو رہی ہے۔ اس دوران دیویندر یادو نے کہا کہ عوام کے درمیان کانگریس کی بڑھتی مقبولیت دہلی میں ایک بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے آج ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران سیماپوری کے لوگوں سے ملاقات کر ان کے ذاتی مسائل و پریشانیوں کو سمجھنے کی کوشش کی۔ سیماپوری علاقہ میں جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر لوگوں کی فکر بنے ہوئے ہیں۔ اس تعلق سے دیویندر یادو نے کہا کہ صرف ایک اسمبلی حلقہ نہیں بلکہ پوری دہلی میں گندگی اتنی زیادہ ہے کہ عوام پر اس کا برا اثر پڑ رہا ہے۔ گندگی کے ڈھیر اور کچرا عآپ حکومت کے کھوکھلے وعدوں اور دعووں کی حقیقت بیان کر رہے ہیں۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ عآپ حکومت کی ناکامی کے سبب دہلی والے گندگی میں زندگی گزارنے کو مجبور ہیں اور گندگی کی وجہ سے بیماری پھیل رہی ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی حکومت کی لاپروائی کے سبب اس سال ابھی تک ریکارڈ توڑ 4533 ڈینگو کے معاملے درج ہوئے ہیں، جبکہ نومبر ماہ میں ہی 472 معاملے سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کیجریوال کی رہنمائی والی دہلی حکومت نے دہلی کی ترقی کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ دہلی کی عوام کی صحت، تعلیم اور آس پاس کے علاقوں کے صاف رکھنے میں ناکام رہنے کے سبب ان کو ذہنی طور پر بھی متاثر کیا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے الزام عائد کیا کہ کیجریوال جیسے لیڈران نے مفت وعدوں کے ذریعہ دہلی والوں کو دھوکہ دیا ہے۔ کیجریوال نے مفت پانی، مفت بجلی، مفت تعلیم، مفت طبی دیکھ بھال جیسی ہمدردی بھری پالیسی کا اعلان تو کیا، لیکن یہی اب سزا ثابت ہو رہی ہیں۔ ان کے مفت وعدے صرف کاغذات میں نظر آ رہے ہیں، مفت کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 11 سالوں میں دہلی کے لوگوں کو دھوکہ کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ اس درمیان دیویندر یادو نے دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی پر بھی فکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے یاترا کے دوران عوام کو مفت ماسک بھی تقسیم کیا اور کہا کہ وہ ماسک لگا کر رکھیں تاکہ زہریلی ہوا سے بچاؤ ہو سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined