قومی خبریں

دہلی: نوتعینات ضلع چیئرمینس نے عمران پرتاپ گڑھی سے کی ملاقات

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے تمام طبقات اور سبھی مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی (درمیان) کا استقبال کرتے ہوئے دہلی کانگریس لیڈران

عمران پرتاپ گڑھی (درمیان) کا استقبال کرتے ہوئے دہلی کانگریس لیڈران

 

تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

نئی دہلی: جوں جوں دہلی اسمبلی الیکشن 2025 قریب آتا جا رہے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی ہر محاذ پر سرگرم نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ روز آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی جانب سے ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور قومی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی، انچارج شاہنواز شیخ نے دہلی کے 13 نو تعینات ضلع چیئرمینس کے ناموں کو منظوری دی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کی سرگرمیوں سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پارٹی ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ دہرانے کے موڈ میں نہیں ہے وہ بڑی چھان پھٹک کے بعد ہی ایسے لوگوں کو ذمہ داری اور عہدہ دے رہی ہے جو زمینی سطح پر کانگریس کے کارواں کو نہ صرف آگے بڑھائیں بلکہ الیکشن میں کانگریس کو مزید مضبوط کر سکیں۔

Published: undefined

13 نو تعینات ضلع چیئر مینس میں ضلع قرول باغ سے راجیندر سنگھ، ضلع کیراڑی سے رضوان پرویز، ضلع نجف گڑھ سے سید قمر الدین، ضلع کراول نگر سے محمد توقیر، ضلع بدرپور سے مشرف علی، ضلع پٹپڑ گنج سے مسعود عالم، ضلع نئی دہلی سے محمد حامد، ضلع بابر پور سے محمد مراد، ضلع تلک نگر سے مہیندر سنگھ، ضلع آدرش نگر سے سالم علوی، ضلع کرشنا نگر سے محمد عالم، ضلع مہرولی سے فیروز غازی، ضلع چاندنی چوک سے محمد فرقان عرف بابو کو چیئرمین کی ذمہ داری ملی ہے۔

Published: undefined

نئی ذمہ داری ملنے پر دہلی اقلیتی شعبہ کے نوتعینات ضلع چیئرمینس نے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے اپنے اضلاع میں کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دہلی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالوحید قریشی، دہلی اقلیتی شعبہ کے انچارج شاہنواز شیخ اور نو منتخب ضلع چیئرمینس نے عمران پرتاپ گڑھی کا شال پہنا کر زور دار استقبال کیا۔

Published: undefined

عمران پرتاپ گڑھی نے چیئرمینس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے تمام طبقات اور سبھی مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور ان کے مفاد میں کام کرتی آئی ہے۔ آج ہم سب کے لیڈر راہل گاندھی جی نے نفرت بھرے دور میں بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ محبت کا جو پیغام دیا ہے اس سے ملک کی برسوں پرانی تہذیب، جسے ہم گنگا جمنی تہذیب کے نام سے جانتے ہیں، وہ مزید مضبوط ہوئی ہے۔

Published: undefined

عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ جن کو ضلع کی ذمہ داری ملی ہے وہ اپنے اپنے اضلاع میں کانگریس پارٹی کے کارواں کو آگےبڑھانے کا کام کریں گے اور انتخابات میں پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنا فرض ادا کریں گے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے یہ بھی کہا کہ عبدالواحد قریشی نے جس محنت اور لگن کے ساتھ اقلیتوں کو کانگریس پارٹی سے جوڑنے کا کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے کانگریس پارٹی کے خیالات کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔

Published: undefined

دہلی اسمبلی انتخاب 2025 سے متعلق بات کرتے ہوئے انچارج شاہنواز شیخ اور چیئرمین عبدالواحد قریشی نے مشترکہ طور پر کہا کہ دہلی کانگریس کا اقلیتی شعبہ پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ نو منتخب ضلع چیئرمین ابھی سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے نہ صرف تیار ہیں بلکہ بیتاب ہیں۔ واحد قریشی نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ آئندہ دہلی اسمبلی انتخاب میں ضلع چیئرمینس کی محنت ضرور رنگ لائے گی۔

Published: undefined

قابل غور ہے کہ جب سے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیوندر یادو نے کمان سنبھالی ہے، ہر ماہ کی 2 تاریخ کو بلاک میٹنگ اور 10 تاریخ کو ضلع کی میٹنگ منعقد کرنا لازمی ہے اور اس بات پر غور کرنا بھی ضروری ہے کہ لیڈران و کارکنان اپنی کارگردگی بھی بتائیں۔ تاہم کانگریس پارٹی ان کارکنان و لیڈران پر بھی نظر رکھ رہی ہے جو سرگرم نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined