دہلی-این سی آر میں اس وقت ٹھنڈ نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ کہرا اور سرد لہر کی وجہ سے لوگ بہت ضروری کام سے ہی گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ کئی اسکولوں میں بچوں کی چھٹی اب بھی جاری ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دہلی-این سی آر میں ٹھنڈ کا ڈبل اٹیک ہونے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد لہر کے ساتھ ساتھ اب بارش کے آثار بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ یعنی آنے والے دن مزید ٹھٹھرن والے ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ ہریانہ اور اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور آئندہ دو دنوں میں راجدھانی دہلی میں بھی بارش کے آثار نمایاں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کرنال، پانی پت، دیوبند، نظیر آباد، شاملی، مظفر نگر، کندھالا، بجنور، کھتولی، سکوتی ٹانڈا، ہستناپور، چاندپور، دورالا، میرٹھ میں ہلکی بارش کا اندازہ ہے۔ علاوہ ازیں مغربی تلاطم کی وجہ سے دہلی میں بھی سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔ یعنی کچھ علاقوں میں ہونے والی بارش ٹھٹھرن کو مزید بڑھانے کا کام کر سکتی ہے۔
Published: undefined
اس وقت راجدھانی دہلی، اتر پردیش اور بہار سمیت شمالی ہند کے کئی علاقے شدید سردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ویسے اس وقت ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش میں کم از کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کا اضافہ ہوا ہے، جس سے کئی مقامات پر سرد لہر کی حالت میں کمی آئی ہے، لیکن آنے والے دنوں میں موسم پھر کروٹ لیتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔
Published: undefined
کہرا اور سرد لہر کا اثر ٹرینوں اور ہوائی پروازوں پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔ ریلوے کے مطابق 95 ٹرینیں کہرے کی وجہ سے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اسی طرح ایئرپورٹ پر بھی مسافروں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فلائٹ سے متعلق لگاتار ایئرلائنز سے جانکاری لیتے رہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز