قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں موسم کی تبدیلی کا امکان، محکمہ موسمیات نے بارش کا الرٹ کیا جاری

دہلی-این سی آر میں محکمہ موسمیات نے بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ بدھ کو تیز بارش اور درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوگا

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش / آئی اے این ایس

 
IANS

نوئیڈا: دہلی اور این سی آر میں حالیہ دنوں میں جاری بارش نے شدید گرمی سے راحت فراہم کی ہے اور درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ دو سے تین دنوں سے بارش رک جانے کے بعد زندگی معمول پر آ چکی ہے۔ اس دوران، محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے، جس کے تحت بدھ کے روز موسم میں اچانک تبدیلی کی پیش گوئی کی گئی ہے اور تیز بارش کی توقع ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق، بدھ کے روز زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی۔ حالانکہ این سی آر میں بارش کی وجہ سے شدید گرمی سے نجات مل رہی ہے لیکن بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور دیگر مسائل کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بارش کے بعد سڑکوں کی حالت کافی خراب ہو جاتی ہے اور ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق، 17 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ 18 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ 19 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری تک برقرار رہے گا۔ 15 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined