نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کے درمیان دہلی-این سی آر کو ابر آلود آسمان کی وجہ سے چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں لو چلنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کے مطابق، دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ صفدرجنگ آبزرویٹری نے بتایا کہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سیلسیس تھا، جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ تھا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں لو چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل ایک ٹویٹ میں کہا، ’اگلے پانچ دنوں کے دوران پنجاب، جنوبی ہریانہ-دہلی، راجستھان، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں اور اگلے دو دنوں میں گجرات، ودربھ، جھارکھنڈ میں لو چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز