نئی دہلی:دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ جو گذشتہ کافی دنوں سے تعطل کا شکار تھا اب کانگریس پارٹی نے اس تعطل کو ختم کر کے نئی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر، انڈین نیشنل کانگریس نے دہلی اقلیتی کانگریس کی نئی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چھ اضلاع کے چیئرمین کی تقرری کر دی ہے۔ضلع بدر پور سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ضلع اقلیتی کانگریس کے چیئرمین بلال احمد کو ایک بار پھر ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے۔جس سے مقامی کارکنوں اور لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔
Published: undefined
انصار کو پٹ پڑ گنج ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ سید قمرالدین کو نجف گڑھ شاد خان کو کیرای، ذاکرکو کراول نگر اور ہربنس سنگھ کو تلک نگر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے ہوئے دہلی اقلیتی کانگریس کی انچارج حنظلہ عثمانی نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ نئی ٹیم اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ کام کرے گی اور پارٹی کو جتانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کی کوشش ہے کہ کارکنان ہر لمحہ عوام سے جڑیں اور عوام سے بات چیت کریں اور ان کے معاملات کو لوگوں تک پہنچائیں اور حکومتوں کو ان ایشوز کے سامنے جھکنے پر مجبور کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ عوام کے لئے کام کیا ہے اور ہماری ٹیم عوام کے لئے وقف ہے۔
Published: undefined
درں اثنا، بلال احمد نے کہا کہ ہم پارٹی صدر سونیا گاندھی اپنے لیڈر راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کے ساتھ اپنے صدر ندیم جاوید اور انچارج حنظلہ عثمانی کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہمیں کام کرنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی ضلع کا چیئرمین تھا اور اس بار بھی جب مجھے موقع ملا ہے تو پرمارمنس میری پہلی ترجیح ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارٹی کو ایک نئی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کی ہے اور اس میں عوام کا تعاون ہمارے لئے سب سے قیمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل اٹھائیں گے اور ہم عوام کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined