ملک بھر کے 15 شہروں کے لیے آج سے ٹرین خدمات شروع ہو رہی ہیں۔ راجدھانی دہلی سے 15 شہروں کے لیے اَپ اینڈ ڈاؤن ٹرینیں آج سے چلیں گی۔ ٹرینوں کے لیے ریزرویشن 11 مئی سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ ٹرینوں کے چلنے کے بعد اب دہلی میٹرو بھی اپنی خدمات شروع کرنا چاہتی ہے۔ ڈی ایم آر سی نے دہلی میٹرو کی خدمات جلد شروع کرنے کے اشارے دیئے ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ٹوئٹ کر اس کی جانکاری دی ہے۔
Published: undefined
دہلی میٹرو نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میٹرو اسٹیشنوں میں خصوصی طور سے تربیت یافتہ ہاؤس کیپنگ اسٹاف رکھے گئے ہیں۔ یہ اسٹاف مسافروں کے موومنٹ ایریا کو صاف کریں گے۔ وہیں یہ بھی اشارے دیئے گئے ہیں کہ مسافروں کے محفوظ موومنٹ کے لیے میٹرو پوری طرح سے تیار ہے۔ میٹرو اسٹیشنوں پر لگی مشین جیسے کہ اے ایف سی گیٹ، لفٹ، ایسکلیٹرس وغیرہ کی صفائی کے لئے خاص اسٹاف تیار کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عوامی کرفیو کے اعلان کے بعد سے ہی یعنی 22 مارچ سے دہلی میٹرو خدمات بند ہیں۔ اس کے بعد لاک ڈاؤن کے اعلان کی وجہ سے دہلی سمیت پورے ملک بھر میں میٹرو کو بند کر دیا گیا۔ میٹرو ریل کو اس بند کی وجہ سے زبردست خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن بڑھنے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ لاک ڈاؤن میں دھیرے دھیرے نرمی دی جا رہی ہے۔ ایسے میں ڈی ایم آر سی نے میٹرو خدمات کھولنے پر غور کر رپی ہے۔ ڈی ایم آر سی 18 مئی سے میٹرو ٹرینوں کے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ حالانکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی حکم جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ ڈی ایم آر سی کو مرکز کی جانب سے ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز