نئی دہلی: دارالحکومت کی لائف لائن اورپبلک ٹرانسپورٹ کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جانے والی دہلی میٹرو کا سفر169 دن کے بعد پیر کو دوبارہ شروع ہو گیا۔ عالمی وبا کورونا کے قہر کی وجہ سے احتیاط کے طور پر گزشتہ تقریباً پانچ ماہ سے بند دہلی میٹروخدمات، ریپڈ میٹرو، گوروگرام سمیت یلو لائن سمے پور بادلی سے ہڈا سٹی سنٹر کے درمیان صبح 7 بجے سے بحال کردی گئیں۔
Published: undefined
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے اس کے لئے مکمل تیاری کرلی تھی۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظر اسٹیشن کے اندر صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں، تاہم صبح مسافروں کی زیادہ بھیڑ نہیں دیکھی گئی اور زیادہ تر کوچوں میں مسافر کم تھے۔ اسٹیشنوں کے باہر دہلی پولیس کے اہلکار تعینات تھے اور میٹرو اسٹیشن میں سی آئی ایس ایف کے افسران اور جوان پوری طرح مستعد نظر آئے۔
Published: undefined
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے ترجمان کے مطابق آج اور کل منگل کے روز صرف ییلو لائن پر 07.00 سے 11.00 اور شام 16.00 سے 20.00 بجے تک میٹرو چلے گی۔ اس کے بعد 9 ستمبر کو 3/4 بلیو لائن، دوارکا سیکٹر 21 سے نوئیڈا الیکٹرانک سٹی ، ویشالی اور لائن سات (پنک لائن) مجلس پارک سے شیو وہار کی سروس شروع ہوگی۔ یہ خدمات صبح اور شام چار چار گھنٹے کے لئے ابھی دستیاب ر ہے گی۔ صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک اور شام 4 بجے سے شام سات بجے تک میٹرو خدمات دستیاب رہے گی۔
Published: undefined
اسی مرحلے میں 10 ستمبر کو لائن ایک (ریٹھالہ سے شہید استھل) لائن پانچ (گرین لائن) کیرتی نگر۔ اندرالوک سے بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ اور لائن چھ (وایلیٹ لائن) کشمیری گیٹ سے راجہ نہار سنگھ تک چلے گی اور اس کا وقت بھی صبح اورشام کے چار چار گھنٹے کا ہو گا ۔ صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے اور شام 4 بجے سے شام سات بجے تک میٹرو خدمات دستیاب رہے گی۔
Published: undefined
دوسرے مرحلے میں میٹرو خدمات 11 ستمبر سے شروع ہوں گی اور اس میں میٹرو ٹرین کے سفر کا وقت چار گھنٹے سے بڑھا کر چھ گھنٹے کردیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں پہلے مرحلے کی لائنوں کے علاوہ لائن آٹھ (مینجیٹا لائن) جنک پوری ویسٹ سے بوٹینیکل گارڈن اور لائن نو (گرے لائن) دوارکا سے نجف گڑھ کی شروعات ہوگی۔ اس کا وقت صبح 7 بجے سے گیارہ بجے اور شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک رہے گا۔ تیسرے مرحلے میں 12 ستمبر سے سبھی لائنوں پر پورے دن میٹرو ٹرین صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک دستیاب رہیں گی۔ اس مرحلے میں لائن ایک اور دو کے علاوہ (ائیرپورٹ ایکسپریس لائن)، نئی دہلی سے دوارکا سیکٹر 21 آپریشن ہو گا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت برائے شہری ترقی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی کے تحت میٹرو اسٹیشن کے داخلی مقامات پر تھرمل اسکریننگ کے بعد ہی مسافروں کو داخلہ دیا جائے گا اور ممنوعہ علاقے کے تمام اسٹیشنوں پر لوگوں کے داخلے اور باہر جانے کی ممانعت ہوگی۔ مسافروں اور عملے کے لئے فیس ماسک لازمی ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز