دہلی میٹرو نے مسافروں کے لیے بائیک ٹیکسی سروس شروع کی ہے، جس میں خواتین کے لیے علیحدہ بائیک ٹیکسی سروس بھی شامل ہے۔ دہلی میٹرو کے ترجمان نے کہا کہ میٹرو کی آفیشل ویب سائٹ کی مدد سے اس سروس کے لیے رائیڈ بک کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
دہلی میٹرو کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس کمار نے پیر کو اس سہولت کا افتتاح کیا۔ خواتین کی بائیک ٹیکسی شی رائیڈز کے نام سے اور سب کے لیے عام سہولت آر رائیڈز کے نام سے شروع کی گئی ہے۔ شی رائیڈز خواتین مسافروں کو سہولت کے مطابق محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک آزادانہ سفر کا اختیار دیتا ہے۔ ان بائیک ٹیکسی کو خواتین ہی چلائیں گی۔ خواتین کی طرف سے چلائی جانے والی بائیک ٹیکسیاں خواتین مسافروں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بناتی ہیں۔ یہ الیکٹرک بائک کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرتی ہیں۔ یہ سروس سستی ہے اور اس کا کم از کم چارج 10 روپے رہے گا اور اس کے بعد پہلے 2 کلومیٹر کے لیے 10 روپے فی کلومیٹر اور اس کے بعد 8 روپے فی کلومیٹر رہے گا۔
Published: undefined
فرسٹ اینڈ لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ شراکت میں شروع کی گئی، بائیک ٹیکسی سروس فی الحال 12 میٹرو اسٹیشنوں سے دستیاب ہے، جن میں دوارکا سیکٹر-21، دوارکا سیکٹر-10، دوارکا سیکٹر-14، دوارکا موڈ، جنک پوری ویسٹ، اتم نگر ایسٹ، راجوری گارڈن، سبھاش نگر، کیرتی نگر، قرول باغ، ملینیم سٹی سینٹر گروگرام اور پالم شامل ہیں۔ یہ سروس صبح 8 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان ان اسٹیشنوں سے 3-5 کلومیٹر کے دائرے میں دستیاب ہوگی۔ اس کے بعد ایک ماہ میں 100 سے زائد اسٹیشنوں کو اس سہولت سے کور کیا جائے گا اور باقی اسٹیشنوں کا اگلے تین ماہ میں احاطہ کیا جائے گا۔ اس طرح ڈی ایم آر سی کے تمام 250 میٹرو اسٹیشنوں پر لاسٹ مائل کنیکٹیوٹی مزید مضبوط ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined