اَن لاک-1 کے تحت ہندوستان کی کئی ریاستوں سمیت دہلی میں بھی ریاستی حکومت نے کئی طرح کی نرمی کا اعلان کیا ہے، لیکن میٹرو خدمات کب سے بحال ہوں گی، اس سلسلے میں اب تک کچھ بھی پتہ نہیں چلا ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ میٹرو ریل خدمات عوام کے لیے دوبارہ شروع ہونے سے پہلے اس کے 20 ملازمین کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن یعنی ڈی ایم آر سی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے اور 20 ملازمین کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ڈی ایم آر سی کا کہنا ہے کہ ان میں سے کسی میں بھی کورونا کی علامت دکھائی نہیں دے رہی تھی، لیکن اب سبھی مریض دھیرے دھیرے ٹھیک ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
اس سے پہلے ڈی ایم آر سی نے جمعرات کو بھی ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا تھا کہ "ہندوستان کے باقی حصوں کے ساتھ ڈی ایم آر سی بھی کووڈ-19 کے خلاف لڑائی لڑ رہا ہے۔ دہلی میٹرو کے ملازمین نے میٹرو نظام کو بنائے رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے اور اس میں لچیلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ میٹرو سروس دوبارہ بحال ہونے کے لیے سبھی منتظر ہیں۔"
Published: undefined
یہاں قابل ذکر ہے کہ بھلے ہی دہلی میں میٹرو ریل سروس عوام کے لیے بند ہے، لیکن کچھ خاص لوگوں کے لیے دہلی میٹرو پانچوں لائنوں پر اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خدمات دہلی میٹرو مفت میں مہیا کر رہی ہے۔ دراصل کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں پولس بہت اہم کردار نبھا رہی ہے اور ان پولس جوانوں کے لیے ہی دہلی میٹرو اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان سے ٹکٹ کا کوئی پیسہ بھی نہیں لیا جاتا اور پانچوں لائنوں پر ان کے لیے میٹرو چل رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز