قومی خبریں

میٹرو ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے کل حکم جاری کیا ہے جس کے بعد میٹرو ملازمین کی تنخواہوں میں اسی ماہ سے کٹوتی کی جائے گی ۔

تصویر میٹرہو ریل
تصویر میٹرہو ریل 

کورونا وبا کی وجہ سےہر سیکٹر بری طرح متاثر ہے اور دہلی میں تقریبا پانچ ماہ سے میٹرو ریل بند ہے ۔میٹرو کے بند ہونے سے مسافروں کو تو پریشانی ہو ہی رہی ہے لیکن اب یہ پریشانی میٹرو کے ملازمین کے لئے بھی ہو گئی ہے کیونکہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حکم جاری کیا ہے کہ وہ اگست ماہ سے اپنے ملازمیں کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے جا رہا ہے۔

Published: 19 Aug 2020, 7:40 AM IST

ڈی ایم آر سی نے جو حکم جاری کیا ہے اس کے مطابق ملازمین کو جوسہولیات اور بھتے کی رقم ملتی تھی اس میں پچاس فیصد کی کٹوتی کر دی گئی ہے ۔ اس حکم کے مطابق اگست ماہ سے ملازمین کو سہولیات اور بھتہ بیسک تنخواہ کا 15.75فیصد ہی ملے گا۔ واضح رہے ڈی ایم آر سی کے ملازمین طبی علاج، سفر کرنے کا بھتہ اور ڈی اے کا فائدہ لیتے رہ سکتے ہیں۔

Published: 19 Aug 2020, 7:40 AM IST

ڈی ایم آر سی کے نئے حکم کے مطابق ملازمین اب اگلے حکم تک کوئی ایڈوانس نہیں لے سکتے کیونکہ ایڈوانس لینے پر روک لگا دی گئی ہے۔ایڈوانس کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ جو ایڈوانس پہلے سے منظور ہے وہ ایڈوانس مل جائےگا۔

Published: 19 Aug 2020, 7:40 AM IST

واضح رہے دہلی میں میٹرو خدمات مارچ کے مہینے سے ہی بند ہیں اور ڈی ایم آر سی کے ذرائع نے بتایا تھا کہ خدمات بند ہونے کی وجہ سے میٹرو کو دس کروڑ روپے یومیہ کا نقصان ہے او ر اس وجہ سے اب تک تین سو کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔واضح رہے دہلی میٹرو سے روزانہ تیس لاکھ سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں ۔

Published: 19 Aug 2020, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Aug 2020, 7:40 AM IST