غازی آباد: موسم کے مزاج میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے غازی آباد میں چند ہی گھنٹوں میں بارش کے دوران کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ دہلی- میرٹھ ایکسپریس وے کئی مقامات پر تالاب کی طرح نظر آنے لگا اور گاڑیاں رینگتی ہوئی نظر آئیں۔ بیشتر انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے۔ ایکسپریس وے پر جہاں جہاں موڑ اور ڈھلان تھے وہاں پانی بھر جانے سے گاڑیوں کے پہیے ٹھہر گئے۔ صورتحال ایسی تھی کہ پانی تقریباً تین فٹ اونچے ڈیوائیڈر سے ملحقہ بہہ رہا تھا۔ ایکسپریس وے پر دیر شام تک گاڑیاں پانی میں رینگتی رہیں۔ جس کی وجہ سے جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
Published: undefined
لال کنواں کے قریب جی ٹی روڈ بھی زیر آب آ گیا۔ اس علاقے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں گاڑیاں رینگ رہی ہیں۔ دہلی-سہارنپور ہائی وے پر لونی علاقے میں کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ یہاں ہائی وے کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ایسے میں پھسلن کے حالات پیدا ہو گئے۔ غازی آباد - دہلی کی بھوپورہ سرحد کے قریب سڑک بھی پانی سے بھر گئی۔ اس کے علاوہ اندرا پورم اور ویشالی کی کئی سوسائٹیوں کے ارد گرد پانی بھر جانے کی شکایتیں موصول ہوئیں۔
Published: undefined
غازی آباد اور نوئیڈا میں آج بہت زیادہ ژالہ باری ہوئی ہے۔ صورتحال یہ تھی کہ کئی علاقوں میں سڑکوں اور کھیتوں پر اولے کی چادر پھیل گئی، جس کی وجہ سے فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ گندم کی فصل تقریباً تباہ ہو چکی ہے۔ فصل مکمل طور پر کھیتوں میں بچھ گئی ہے۔ آلو، پالک، سرسوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور بوندا باندی کا یلو الرٹ 21 مارچ تک برقرار رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined