قومی خبریں

دہلی میئر انتخاب: بی جے پی اور عآپ کونسلروں کی شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان ووٹنگ ملتوی

<div class="paragraphs"><p>سوک سینٹر میں میئر انتخاب سے قبل ہنگامہ کرتے کونسلرز / تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

سوک سینٹر میں میئر انتخاب سے قبل ہنگامہ کرتے کونسلرز / تصویر قومی آواز / وپن

 

بی جے پی اور عآپ کونسلروں کی شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان ووٹنگ ملتوی

دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے لیے صبح 11 بجے سے ووٹنگ ہونا تھی لیکن ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ووٹنگ ڈیڑھ بجے تک بھی شروع نہیں ہو سکی۔ آخرکار ایم سی ڈی ایوان کی کارروائی اور میئر انتخاب کے لئے ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ اطلاع کے مطابق اب میئر انتخابت کے لئے ووٹنگ کل کی جائے گی۔ دریں اثنا، سوک سینٹر میں کونسلروں نے اس قدر ہنگامہ آرائی کی کہ مشتعل ہو کر ایک دوسرے پر کرسیاں تک پھینکا شروع کر دیں۔ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ایک دوسرے پر ہنگامہ آرائی کا الزام لگایا۔

Published: 06 Jan 2023, 12:27 PM IST

دہلی میئر انتخاب: سوک سینٹر میں ووٹنگ سے قبل ہنگامہ، بی جے پی اور عآپ کونسلروں کے درمیان ہاتھا پائی

ایم سی ڈی کے میئر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے سے پہلے کونسلرز کو حلف دلایا جائے گا۔ حلف برداری سے قبل عام آدمی پارٹی کونسلروں نے ہنگامہ کیا۔ عآپ کارپوریٹر نامزد اراکین کے لیے پہلے حلف لینے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران عآپ اور بی جے پی کارپوریٹروں کے درمیان ہاتھاپائی ہو گئی۔

Published: 06 Jan 2023, 12:27 PM IST

میئر الیکشن کے لیے کلر کوڈ مقرر

ایم سی ڈی کے عہدیداروں کے انتخابات کے لیے کلر کوڈ مقرر کر دئے گئے ہیں۔ سفید بیلٹ پیپر کے ذریعے میئر کا انتخاب ہوگا، ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے گرین بیلٹ جبکہ قائمہ کمیٹی کے ارکان کے لیے گلابی بیلٹ پیپر کا استعمال کیا جائے گا۔

Published: 06 Jan 2023, 12:27 PM IST

ایم سی ڈی کے عہدیداروں کے انتخابات کے لئے امیدوار

میئر عہدے کے لئے عام آدمی پارٹی نے شیلی اوبرائے جبکہ بی جے پی نے ریکھا گپتا کو امیدوار مقرر کیا ہے۔ ڈپٹی میئر انتخاب کے لئے عام آدم پارٹی کےک آلِ محمد اقبال اور بی جے پی کے کمل باگڑی میدان میں ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے لئے 6 سیٹوں پر 7 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے عامل ملک، رامیندر کور، موہنی جینوال اور ساریکا چودھری امیدوار بنایا ہے جبکہ بی جے پی نے کمل جیت سہراوت، گجندر درال اور پنکج لوتھرا کو امیدوار بنایا ہے۔

Published: 06 Jan 2023, 12:27 PM IST

ووٹنگ میں حصہ نہیں لے گی کانگریس

کانگریس نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے خلاف کانگریس کا ساتھ دیا ہے۔ جس کا احترام کرتے ہوئے ہم میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخاب سے خود کو دور رکھیں گے۔ پارٹی نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے کیجریوال کو اکثریت دی ہے لہذا انہیں اپنا میئر بنا کر دہلی کے لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے۔ کانگریس پارٹی نے نازیہ دانش کو ایم سی ڈی میں کانگریس پارٹی کی لیڈر، شیتل کو ڈپٹی لیڈر اور شگفتہ چودھری کو کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کا چیف وہپ مقرر کیا ہے۔

Published: 06 Jan 2023, 12:27 PM IST

انتخابات سے پہلے دہلی حکومت اور ایل جی میں جنگ!

انتخابات سے پہلے دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان ایک بار پھر جنگ شروع ہو گئی۔ یہ تنازعہ ایل جی کی طرف سے پریزائیڈنگ آفیسر کی تقرری سے متعلق ہے۔ ایل جی نے جمعہ کو ہونے والے میئر انتخابات کے لیے بی جے پی کونسلر ستیہ شرما کو پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کیا ہے، جس پر عآپ نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ دہلی حکومت نے پریزائیڈنگ آفیسر کے لیے عام آدمی پارٹی نے ایل جی سے اپنے کونسلر مکیش گوئل کے نام کی سفارش کی تھی۔

Published: 06 Jan 2023, 12:27 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Jan 2023, 12:27 PM IST