قومی خبریں

دہلی میں چھوٹے چھوٹے وارڈ بن گئے ہیں پاکستان، ہم گاڑیں گے ترنگا، بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ

وجے ورگیہ نے مزید کہا، ’’دہلی میں ٹکڑے کر دئے، ادے پور میں گردن کاٹ دی، ہمت ہے تو یوپی میں کر کے دکھائیں، ان کی سات نسلیں یاد دلا دیں گے۔‘‘

بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ
بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ 

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کے ایم سی ڈی الیکشن میں اب پاکستان کی بھی انٹری ہو گئی ہے۔ دہلی کے وزیر ستیندر جین کی ویڈیو کے بعد اب بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی پرانی ترکیب کا استعمال کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ’’کانگریس کی خوشامد اور جھاڑو کی کچرا پالیسی کی وجہ سے یہاں کے چھوٹے چھوٹے وارڈ پاکستان بن گئے ہیں لیکن ہمیں ان سے ڈرنا نہیں ہے!‘‘

Published: undefined

کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ہم متحد ہو کر پاکستان کو تباہ کریں گے اور وہاں ترنگا گاڑیں گے۔ وجے ورگیہ نے کہا کہ دہلی کے ووٹروں کو یہ احساس دلانا چاہیے کہ ہم ان چھوٹے پاکستانوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ وجے ورگیہ نے مزید کہا، ’’دہلی میں ٹکڑے کر دئے، ادے پور میں گردن کاٹ دی، ہمت ہے تو یوپی میں کر کے دکھائیں، ان کی سات نسلیں یاد دلا دیں گے۔‘‘ خیال رہے کہ بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ دہلی کی شری رام کالونی میں انتخابی مہم چلا رہے تھے اور اس دوران انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان بازی کی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 24 نومبر کو بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے لیے ’چھاڑو چھاپ‘ اور ’چونی چھاپ‘ جیسے الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جے این یو میں فوج کی بہادری پر سوال اٹھانے والوں اور بھارت مخالف نعروں کی حمایت کرنے والوں کو ووٹ مانگنے کا حق نہیں ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ 4 دسمبر کو ہونے والے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے درمیان سہ رخی مقابلہ نظر آ رہا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایم سی ڈی میں 250 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری طرف ایم سی ڈی پر گزشتہ 15 سال سے حکومت کرنے والی بی جے پی نے بھی دوبارہ جیت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ کانگریس پارٹی نے بھی اپنی تشہیر میں پوری طاقت چھونک دی ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج 7 دسمبر کو جاری کئے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined