نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات آج دوپہر 2 بجے منعقد ہوں گے، جس میں عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ میئر کے انتخاب کے لیے بی جے پی کی ستیہ شرما کو پریزائڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے، جو انتخابی عمل کی نگرانی کریں گی۔
Published: undefined
میئر کے عہدے کے لیے عآپ کے امیدوار مہیش کھنچی کا مقابلہ بی جے پی کے امیدوار کشن لال سے ہے، جبکہ ڈپٹی میئر کے عہدے پر عآپ کے رویندر بھاردواج اور بی جے پی کی نیتا بشٹ مدِ مقابل ہیں۔ بی جے پی کے پاس اکثریت نہ ہونے کے باوجود اس نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ انتخابی عمل میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت ووٹنگ باکس پر پردہ ہٹا دیا گیا ہے تاکہ ووٹنگ میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اب ووٹ ڈالنے والے اراکین کی سرگرمیاں سب کے سامنے ہوں گی۔ ووٹنگ کے دوران موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی اور دہلی پولیس اور نیم فوجی دستے سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
Published: undefined
انتخابی عمل کے دوران میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں صرف ووٹرز، افسران اور عملے کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس انتخاب میں نامزد اراکین اسمبلی اور پارلیمان کے اراکین بھی حصہ لیں گے، تاہم ایلڈر مین کو ووٹ دینے کا حق نہیں ہوگا۔
گزشتہ انتخابات کے بعد 250 رکنی ایوان میں عام آدمی پارٹی کی نشستیں 125 رہ گئی ہیں، جبکہ بی جے پی کی 113 نشستیں ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس کے آٹھ اور تین آزاد اراکین بھی ایوان میں موجود ہیں۔ ایم سی ڈی کے ایوان میں بارہا ہنگامہ آرائی اور عآپ اور بی جے پی کے درمیان رسہ کشی کے سبب یہ انتخابات 7 ماہ کی تاخیر ے منعقد ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
ایم سی ڈی میں ہر سال اپریل میں میئر کے انتخاب کا نظام ہے۔ میونسپل کارپوریشن کونسل کی مدت پانچ سال کی ہوتی ہے، جس میں مختلف طبقات کے پانچ نمائندوں کو ایک ایک سال نمائندگی کا موقع دیا جاتا ہے۔ پانچ سالوں میں پہلے سال میئر کا عہدہ خاتون کونسلر کے لیے مخصوص ہوتا ہے، دوسرا سال عام طبقے کے لیے ہوتا ہے، تیسرے سال میئر کا عہدہ درج فہرست ذات کے کونسلر کے لیے مخصوص ہوتا ہے، جبکہ چوتھے اور پانچویں سال یہ عہدہ عام طبقے کے لیے ہوتا ہے۔ اس بار تیسرے سال کا انتخاب ہو رہا ہے اور میئر کا عہدہ درج فہرست ذات کے کونسلر کے لیے مخصوص ہے۔ میونسپل کارپوریشن میں انسداد انحراف قانون نافذ نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے میونسپل کارپوریشن میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ایم سی ڈی میں میئر کا یہ تیسرا انتخاب ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined