قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ اور آکسیجن کی زبردست کمی کے درمیان ایک نیا مسئلہ کھڑا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دراصل دہلی کے کئی حصوں میں 6 مئی سے 8 مئی تک آبی بحران کے حالات بن سکتے ہیں، کیونکہ جمنا سے خام پانی کی فراہمی میں زبردست کمی ہونے کا امکان ہے۔ بدھ کو جاری دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے نوٹس کے مطابق وزیر آباد میں جمنا ندی کی آبی سطح 674.5 فیٹ کی سطح کے مقابلے 667.20 فیٹ تک گھٹ گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی جل بورڈ نے کہا کہ ’’وزیر آباد تالاب میں آبی سطح کے گھنٹے اور ہریانہ سے جمنا میں خام پانی کم چھوڑے جانے کے سبب وزیر آباد، چندراول اور اوکھلا واقع آبی مشینری میں پانی کا پروڈکشن بند ہو گیا ہے۔ اس لیے آبی فراہمی 6 سے 8 مئی تک متاثر ہوگا۔ اسی طرح جب تک تالاب کی سطح معمول پر نہیں آ جاتی، پانی کی قلت بنی رہ سکتی ہے۔‘‘
Published: undefined
دہلی جل بورڈ کے مطابق سول لائنس، ہندو راؤ اسپتال اور آس پاس کے علاقے، کملا نگر، شکتی نگر اور آس پاس کے علاقے، قرول باغ، پہاڑ گنج اور این ڈی ایم سی علاقہ، اولڈ اور نیو راجندر نگر، مشرقی اور مغربی پٹیل نگر، بلجیت نگر، پریم نگر، اندرپوری سمیت دیگر علاقے اس آبی بحران میں متاثر ہونے والے علاقے ہیں۔
Published: undefined
اسی طرح جنوبی دہلی کے علاقوں میں گریٹر کیلاش، ساؤتھ ایکسٹینشن، کالکاجی، گووند پوری، امر کالونی، تغلق آباد سنگم وِہار، امبیڈکر نگر، پرہلاد پور اور آس پاس کے علاقے متاثر ہوں گے۔ دہلی کے دیگر حصوں میں، رام لیلا میدان، دہلی گیٹ، سبھاش پارک، ماڈل ٹاؤن، گلابی باغ، پنجابی باغ، جہانگیر پوری، مول چند، براڑی اور آس پاس کے علاقوں کے ساتھ ساتھ کینٹونمنٹ علاقے کے کچھ حصوں میں آبی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined