دہلی کے اُدیوگ نگر میں صبح ایک جوتا فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس پر قابو پانے کے لیے دمکل ڈیپارٹمنٹ کی 33 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں، لیکن فی الحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ فیکٹری میں آگ لگنے سے آس پاس موجود فیکٹریوں پر بھی اس کا اثر ہوا ہے اور آگ دھیرے دھیرے پھیلتی ہی جا رہی ہے۔ دمکل اہلکاروں کے لیے آگ بجھانا ایک چیلنج ثابت ہو رہا ہے کیونکہ آگ آس پاس پھیلنے کی رفتار تیز ہے۔ ابھی تک کسی کے ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے لیکن فیکٹری میں 5 سے 6 مزدوروں کے پھنسے ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا بھی اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
Published: undefined
دمکل ڈیپارٹمنٹ سے ملی جانکاری کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی، اور خبر ملتے ہی جائے وقوع پر دمکل ڈیپارٹمنٹ کی 33 گاڑیاں پہنچ گئیں۔ جس فیکٹری میں آگ لگی ہے، اس کے آس پاس موجود فیکٹریوں تک آگ پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فیکٹری میں پانچ سے چھ مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملی ہے جنھیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
Published: undefined
آتشزدگی والے مقام پر رہائش پذیر لوگوں میں ایک دہشت کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جو مزدور فیکٹری میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے اہل خانہ بھی لگاتار جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں اور چاروں طرف چیخ پکار والا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے چاروں طرف سیاہ دھواں بھی چھایا ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined