چنڈی گڑھ: کسان تنظیموں کے دہلی مارچ کو روکنے کے لئے ہریانہ حکومت کے پنجاب سے لگی سرحدیں سیل کرنے اور کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ بند کرنے کے معاملے میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے آج پنجاب، ہریانہ، دہلی اور مرکزی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا۔کیس کی اگلی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ اس معاملے میں دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
Published: undefined
وکیل ادے پرتاپ سنگھ کی درخواست میں ہریانہ حکومت کو پنجاب کے ساتھ سرحدوں کو سیل کرنے اور انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ دوسری عرضی میں کسانوں کی تحریک کی وجہ سے عام لوگوں کو ہونے والی تکلیف کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ ان درخواستوں کی سماعت جسٹس جی ایس سندھاوالیا اور جسٹس ایل بنرجی بنچ کے سامنے ہوئی۔
Published: undefined
عدالت نے کہا کہ تمام فریقین کو باہمی گفت و شنید کے ذریعے معاملہ حل کرنا چاہیے اور ریاستوں کو احتجاج کے لیے جگہوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ مظاہرین، جو ملک کے شہری ہیں، انہیں کہیں بھی جانے کی آزادی ہے لیکن ساتھ ہی یہ ریاستی حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور یہ بھی کہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined