قومی خبریں

دہلی: پولیس کانسٹیبل قتل کا اہم ملزم انکاؤنٹر میں ہلاک، ایک گرفتار

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور بدمعاش کے درمیان سنگم وِہار علاقے میں تصادم ہوا۔ ملزم پر پولیس کانسٹیبل کرن پال کا گووند پوری علاقے میں چاقو گھونپ کر قتل کرنے کا الزام تھا۔

<div class="paragraphs"><p>لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے گووند پوری علاقے میں ہفتہ کو پولیس کانسٹیبل کرن پال کے قتل کا اہم ملزم انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ ملزم کا نام راکی عرف راگھو تھا۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور بدمعاش کے درمیان سنگم وِہار علاقے میں تصادم ہوا۔ انکاؤنٹر میں راکی سنگین طور پر زخمی ہو گیا تھا جس نے بعد میں دم توڑ دیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اس انکاؤنٹر میں دوسرا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا نام میکس (20) بتایا جاتا ہے۔

Published: undefined

معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایک افسر نے بتایا کہ 23 نومبر کی دیر شام دہلی پولیس کو قتل کے خاص ملزم کے ٹھکانے کے بارے میں اطلاع ملی، جس کی پہچان سنگم وِہار کے ڈی بلاک رہائشی راگھو عرف راکی کے طور پر ہوئی۔ اسپیشل سیل، نارکوٹکس سیل اورساؤتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ کی ایک جوائنٹ ٹیم کی اطلاع کے بعد سنگم وِہار کو سورج کنڈ روڈ سے جوڑنے والے علاقے میں گئی۔ وہاں ملزم کی پہچان کی گئی۔

اس دوران دونوں طرف سے کئی راؤنڈ گولیاں چلیں، بدمعاش کے پیر میں گولی لگی، اسے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ملزمین کو پکڑنے کے لیے لوکل پولیس کے علاوہ کرائم برانچ کی ٹیم اور دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو بھی لگایا گیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے گووند پوری میں 28 سالہ پولیس کانسٹیبل کرن پال کے قتل سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ پولیس کے مطابق سپاہی کو چاقو گھونپ کر مار دیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گشت کے دوران سپاہی کرن پال نے ملزم دیپک میکس اور اس کے ساتھی کو نشے کی حالت میں پکڑا تھا، جو چوری کرنے جا رہے تھے۔ اسی دوران دیپک میکس اور اس کے ساتھی راکی نے کرن پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ سپاہی کرن پال کی اسپتال لے جانے کے دوران موت ہو گئی۔ یہ واردات گووند پوری کے گلی نمبر 13 میں ہوئی تھی۔ مہلوک کانسٹیبل اتر پردیش کے بلند شہر کا باشندہ تھا،اس کے کنبہ میں ماں اور ایک بڑا بھائی اور بھابھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined