قومی خبریں

عام انتخابات LIVE: چھٹے مرحلہ میں 4 بجے تک 50.77 فیصد پولنگ ریکارڈ

سات ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ آج بہار، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کی 8-8 سیٹوں پر پولنگ کی جا رہی ہے۔ جبکہ ہریانہ کی 10 اور دہلی کی سات سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چھٹے مرحلہ میں 4 بجے تک 50.77 فیصد پولنگ ریکارڈ

ملک کی سات ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ 4 بجے تک مجموعی طور پر 55.77 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔ بہار کی 8 سیٹوں پر 44.40 فیصد، مدھیہ پردیش کی 8 سیٹوں پر 52.78 فیصد، اتر پردیش کی 14 سیٹوں پر 43.26 فیصد، مغربی بنگال کی 8 سیٹوں پر 70.51 فیصد، جھارکھنڈ کی 4 سیٹوں پر 58.08 فیصد، دہلی کی 7 سیٹوں پر 45.24 فیصد اور ہریانہ کی 10 سیٹوں پر 51.86 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

چھٹے مرحلہ میں 3 بجے تک 46.52 فیصد پولنگ ریکارڈ

ملک کی سات ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ تین بجے تک مجموعی طور پر 46.52 فیصد پولنگ درج کیا گیا ہے۔ بہار کی 8 سیٹوں پر 43.86 فیصد، مدھیہ پردیش کی 8 سیٹوں پر 48.53 فیصد، اتر پردیش کی 14 سیٹوں پر 40.96 فیصد، مغربی بنگال کی 8 سیٹوں پر 63.09 فیصد، جھارکھنڈ کی 4 سیٹوں پر 54.09 فیصد، دہلی کی 7 سیٹوں پر 36.73 فیصد ااور ہریانہ کی 10 سیٹوں پر 47.57 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

بی جے پی فرضی ووٹنگ کرا رہی ہے، عآپ کا الزام

دہلی کے سنگم وہار علاقہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار راگھو چڈھا نے بی جے پی کارکنان پر فرضی ووٹنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ وہار میں ایک شخص نے چار مرتبہ ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ 8 سے 10 لوگوں کو رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

سات ریاستوں کی 59 سیٹوں پر ایک بجے تک 40 فیصد پولنگ

ملک کی سات ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ ایک بجے تک مجموعی طور پر 40 فیصد پولنگ درج کیا گیا ہے۔ بہار کی 8 سیٹوں پر 35.22 فیصد، مدھیہ پردیش کی 8 سیٹوں پر 42.14 فیصد، اتر پردیش کی 14 سیٹوں پر 34.30 فیصد، مغربی بنگال کی 8 سیٹوں پر 55.58 فیصد، جھارکھنڈ کی 4 سیٹوں پر 47.16 فیصد، دہلی کی 7 سیٹوں پر 32.98 فیصد ااور ہریانہ کی 10 سیٹوں پر 38.69 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

دوپہر 12 بجے تک 25 فیصد پولنگ

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دوپہر 12 بجے تک 25.07 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔ موصول اطلاعات کے مطابق اس وقت تک مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 38.08 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے ۔ جھارکھنڈ 31.27 فیصد ، مدھیہ پردیش میں 28.01 فیصد، ہریانہ میں 23.25 فیصد، اترپردیش میں 21.75 فیصد، بہار میں 20.70 فیصد اور دہلی میں 19.51 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

دہلی، بہار اور اتر پردیش میں صبح کے وقت پولنگ کی رفتار سست رہی، لیکن اب آہستہ آہستہ وہاں ووٹر اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے کے لئے آ رہے ہیں۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

چھٹے مرحلے میں 11:00 بجے تک 22 فیصد پولنگ

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 11:00 بجے تک 22.21 فیصد پولنگ ہوئی۔الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں 11:00 بجے تک سب سے زیادہ 32.94 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔جھارکھنڈ میں اس وقت تک 31.25 فیصد، مدھیہ پردیش میں 25.12 فیصد، اترپردیش میں 20.65 فیصد، بہار میں 20.44 فیصد، ہریانہ میں 18.73 فیصد اور دہلی میں 13.91 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

دہلی میں 11 بجے تک 16.47 فیصد پولنگ

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے اتوار صبح 11 بجے تک 16.47 فیصد پولنگ ہوئی۔

صبح 11 بجے تک چاندنی چوک میں 16.87 فیصد، مشرقی دہلی میں 20.09 فیصد، نئی دہلی میں 11.96 فیصد، شمال مشرقی دہلی میں 18.70 فیصد، شمال مغرب دہلی میں 12.81 فیصد، جنوبی دہلی میں 15.75 فیصد اور مغربی دہلی میں 18.28 فیصد ووٹنگ ریکاڈ کی گئی۔

قومی دارالحکومت کے 1.43 کروڑ ووٹر سات لوک سبھا سیٹوں کے 13800 پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالیں گے ۔دہلی کی ساتوں سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔

تمام لوک سبھا سیٹوں پر صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی ۔ دارالحکومت کے تمام پولنگ مراکز پر سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی پولنگ مراکز پر ووٹروں کی قطاریں لگنی شروع ہو گئی۔ مختلف پارٹیوں کے کل 164 امیدواروں کی قسمت آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بند ہو جائے گی۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے ووٹ ڈالا

یو پی اے کی چیئر پرسن اور کانگریس کی سابق قومی صدر سونیا گنادھی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈالا۔ چھٹے مرحلہ کی پولنگ کے دوران سونیا گاندھی نے دہلی کے نرمان بھون میں اپنا ووٹ ڈالا۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

تصویری جھلکیاں

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

راہل گاندھی نے اورنگزیب روڈ پر ڈالا ووٹ

چھٹے مرحلہ کی پولنگ کے دوران کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ راہل گاندھی نے اورانگزیب روڈ پر واقع این پی سینئر سیکنڈری اسکول میں قائم شدہ پولنگ پرکز پر اپنا ووٹ ڈالا۔

ووٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس چناؤ میں بے روزگانی سب سے بڑا یشو ہے۔ اس کے بعد کسانوں کی پریشانی دوسرا ایشو ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) سے معیشت کو نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عام کے ایشوز پر چناؤ لڑ ہی ہے اور ہم نے چناؤ میں پیار کا استعمال کیا ہے جبکہ وزیر اعظم مودی نفرت کی تشہیر کر کے چناؤ لڑ رہے ہیں۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

چھٹے مرحلے میں 10 بجے تک 10.79 فیصد پولنگ

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں کی 59 سٹیوں کے لئے صبح دس بجے تک 10.79 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔

عدادوشمار کے مطابق ووٹنگ کے ابتدائی تین گھنٹوں میں سب سے زیادہ مغربی بنگال میں 16.99 فیصد، اترپردیش میں 9.37 فیصد، ہریانہ میں 8.79 فیصد، بہار میں 9.3 فیصد، مدھیہ پردیش میں 12.54 فیصد، دہلی میں 7.90 فیصد اور جھارکھنڈ میں 15.36 فیصد ووٹر ووٹ دے چکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں صدر رام ناتھ كووند ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت اور سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔ كووند نے عام آدمی کی طرح قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالا۔ محترمہ دیکشت نے نظام الدین علاقے کے پولنگ مرکز اور ماکن نے نئی دہلی میں ووٹ ڈالا۔ دہلی سے متصل گوروگرام میں ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ووٹ ڈالا۔مغربی بنگال میں بعض مقامات پر اکا دکا تشدد کے واقعات کی اطلاع ہے ۔ گھاٹل سے بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوار بھارتی گھوش کے گاڑی کی کچھ لوگوں نے توڑ پھور کر دی۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

افسر کے گھر سے ای وی ایم ضبط، افسر معطل

گنا: مدھیہ پردیش کے گنا۔ شوپوري پارلیمانی سیٹ کے لئے آج ہو رہی پولنگ کے سے ایک دن قبل انتخابات پر مامور ایک افسر کے گھر سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) ضبط کی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد افسر کو کلیکٹر کی کی ہدایت پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل کلیکٹر شوانی ریكوار نے بتایا کہ انتخابی کام کے لئے مقرر افسر اے کے شریواستو کے درگا کالونی واقع مکان سے کل رات ای وی ایم ضبط کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ضبط شدہ وی ایم کو ٹریژری میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ضلع الیکشن افسر اور کلیکٹر کی ہدایت پر افسر کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو بھی مطلع کیا گیا ہے۔ آگے کیئ کارروائی کمیشن کی ہدایت کے مطابق کی جائے گی۔ وہیں، معطل افسر کی ذمہ داری تحصیلدار ڈونگرے کو دے دی گئی ہے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

سات ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری، 9 بجے تک 6.17 فیصد ووٹنگ

ملک کی 7 ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ صبح 9 بجے تک مجموعی طور پر 6.17 فیصد پولنگ ہونے کی اطلاع ہے۔ بہار کی آٹھ سیٹوں پر 9.03 فیصد، مدھیہ پردیش کی آٹھ سیٹوں پر 4.01 فیصد، اتر پردیش کی 14 سیٹوں پر 6.86 فیصد، مغربی بنگال کی 8 سیٹوں پر 6.58 فیصد، جھارکھنڈ کی 4 سیٹوں پر 12.45 فیصد، دہلی کی 7 سیٹوں پر 3.74 فیصد اور ہریانہ کی 10 سیٹوں پر 3.74 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

بہار میں چھٹے مرحلے کی آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر پولنگ شروع

پٹنہ: بہار میں لوک سبھا کی 40 میں سے چھٹے مرحلے کی آٹھ سیٹوں کے لئے آج مثالی سکیورٹی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی ۔

ریاست کے ایڈیشنل چیف الیکشن آفیسر سنجے کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ چھٹے مرحلے کے لئے والميکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، ویشالی، سیوان، شیووہار، گوپال گنج اور مہاراج گنج لوک سبھا حلقوں میں مثالی سکیورٹی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہو گئی ہے جو شام چھ بجے تک چلے گئی ۔مختلف وجوہات ویشالی پارلیمانی حلقہ کے مینا پور، پارو اور ساحب گنج اسمبلی حلقوں میں اور والميكی نگر پارلیمانی حلقہ کے والميكی نگر اور رام نگر اسمبلی حلقہ میں صبح سات بجے سے شام کے چار بجے تک پولنگ ہوگی۔ دیگر حلقوں میں شام چھ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

سنگھ نے بتایا کہ اس مرحلے کی پولنگ والے علاقوں میں گڈ سوار پولیس کے دسے کی تعیناتی کی گئی ہے۔ 13973 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں نیم فوجی دستوں کے ساتھ ہی بہار آرمڈ پولیس، ضلع مسلح فورس اور ہوم گارڈ کے جوان مستعدی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ ابھی تک کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

ہریانہ میں کانگریس کی جیت ہوگی: بھوپندر ہڈا

ہریانہ کے سابق ویزر اعلیٰ بھوپندر ہڈا نے کانگریس کی جیت کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روہتک سے ان کے بیٹے دپندر ہڈا اور سونی پت سے وہ خد بڑے فاصلہ سے جیت درج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی لاکھ کوشش کر لے لیکن عوام اسے سبق سکھا کر رہیں گے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

چاندنی چوک میں ای وی ایم خراب

چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ میں سول لائنز کے سینٹ زیویرس اسکول میں قائم بوتھ 124 پر ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت گزر جانے کے باوجود ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاع ہے۔ یہاں آخری اطلاع ملنے تک ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا جا سکا تھا۔ اس سیٹ پر ہرش وردھن میدان میں ہیں جو اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

بنگال میں پھر تشدد، دو ٹی ایم سی کارکنان کو ماری گئی گولی

مغربی بنگال میں چھٹے مرحلہ کی پولنگ کے دوران بھی تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ جھارگاؤں میں بی جے پی کے ایک کرکن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ٹی ایم سی کارکن کی بھی لاش ملی ہے۔ وہیں دو ٹی ایم سی کارکنان کو گولی مار دی گئی ہے۔ مدناپور میں بھی دو ٹی ایم سی کارکنان کو گولی ماری گئی ہے۔ دونوں کو تملک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

ملک کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری

سات ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ آج بہار، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کی 8-8 سیٹوں پر پولنگ کی جا رہی ہے۔ جبکہ ہریانہ کی 10 اور دہلی کی سات سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ کی 4 اور اتر پردیش کی 14 سیٹوں پر بھی پولنگ جاری ہے۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

اہم شخصیات نے ڈالا ووٹ

سابق کرکٹر اور ایسٹ دہلی سے بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر نے اپنی بیوی کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ گمبھیر کے خلاف عام آدمی پارٹی کی آتشی اور کانگریس سے سابق وزیر اروندر سنگھ لولی میدان میں ہیں۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے گڑگاؤں میں ووٹ ڈالا۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

چھٹے مرحلہ کی پولنگ جاری، کئی اہم شخصیات نے ڈالا ووٹ، بنگال میں پھر تشدد

راجدھانی دہلی کی تمام سات سیٹوں پر پولنگ جاری ہے، جہاں 18 خواتین سمیت 164 امیدوار چناوی میدان میں ہیکں۔ دہلی میں بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ کی امید ہے۔ راجدھانی میں کانگریس کی سینئر رہنما اور امیدوار شیلا دیکشت، مکہ باز وجندر سنگھ، بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر ہرش وردھن، عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی اور کرکٹر اور بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر پر سھی کی نگاہیں مرکوز ہیں۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 May 2019, 8:10 AM IST